Today ePaper
Rahbar e Kisan International

“اسکول، لائبریری، ٹیوشن بیچ آنگن کی دیوار اوپر دس کی دس انسانی انگلیاں”

Articles , Snippets , / Monday, April 7th, 2025

rki.news

کالج، ٹیوشن لائبریری اور شاعری ۔ ان دنوں
زندگی کچھ زیادہ ہی مصروف ہوگئی تھی۔
ایک دن ہمارے ساتھ بڑا عجیب واقعہ پیش آیا۔ سردیوں کی راتیں وہ بھی اندرون سندھ کی۔ ہم حسبِ معمول پڑھنے کے لیے ساڑھے تین بجے رات کو اٹھے۔ باورچی خانہ میں جاکر چائے بنائی، کچھ بسکٹ لیے اور ٹرے اٹھا کر کمرے کا رخ کیا۔ ایک بات بتاتے چلیں کہ ہم چائے بہت اہتمام سے پینے کے عادی رہے ہیں۔ چائے دانی میں دم چائے، ٹی کوزی سے ڈھکی۔ دودھ چینی دان ، یہ سب ٹرے میں سجاکر اپنے کمرے میں جاکر پیتے تھے۔ والدہ مرحومہ کہا کرتیں کہ خسرو اپنا نوکر خود ہے۔ غرض اس روز بھی ہم ان لوازمات سے بھری ٹرے لیے جیسے ہی کچن سے صحن میں آئے تو خوف کی تیز لہر ریڑھ کی ہڈی میں تیرتی چلی گئی۔ صحن کی دیوار کے اوپر کسی کے دو ہاتھوں کی دسوں انگلیاں دیوار کو گرفت میں لیے دکھائی دیں۔۔ ہم نے کانپتے ہاتھوں سے ٹرے آواز پیدا کیے بغیر زمین پر رکھی اور لرزتے قدموں ابا کے کمرے کا رخ کیا۔ (جاری ہے)


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International