تحریر و تحقیق: سلیم خان
ہیوسٹن (ٹیکساس) امریکہ
ماہِ دسمبر کے ہمارے منتخب فلمی گیت کی اس بار بھی تکون کے بجائے مثلث بنی ہے۔ یہ گیت بالی ووڈ کی سپرہٹ فلم “آن” سے انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ فلم 4 جولائی 1952ء میں محبوب خان کی ہدایت کاری میں ہندوستان کے بڑے سینماؤں کی زینت بنی۔ یہ بھارت کی پہلی ٹیکنی کلر (رنگین) فلم تھی۔ اس فلم کی کہانی آر ایس چودھری نے لکھی جبکہ مکالمے ایس علی رضا نے تحریر کئے۔ منتخب گیت کے گیت نگار معروف شاعر شکیل بدایونی تھے۔ منتخب گیت کے تمام کرداروں کی تاریخِ پیدائش دسمبر کے مہینے کی ہے یہ گیت گلوکار محمد رفیع (24 دسمبر) نے، موسیقار نوشاد علی (25 دسمبر) کی موسیقی میں گایا جو ادکار دلیپ کمار (11 دسمبر)، اور نادرہ (5 دسمبر) پر فلمبند کیا گیا۔
مان میرا احسان ارے نادان
کہ میں نے تجھ سے کیا ہے پیار
میری نظر کی دھوپ نہ بھرتی
روپ تو ہوتا حسن ترا بے کار
کہ میں نے تجھ سے کیا ہے
الفت نہ سہی نفرت ہی سہی
اس کو بھی محبت کہتے ہیں
تو لاکھ چھپائے بھید مگر
ہم دل میں سمائے رہتے ہیں
تیرے بھی دل میں آگ اٹھی ہےجاگ
زباں سے چاہے نہ کر اقرار
کہ میں نے تجھ سے کیا ہے
اپنا نہ بنالوں تجھ کو اگر
اک روز تو میرا نام نہیں
پتھر کا جگر پانی کر دوں
یہ تو کوئی مشکل کام نہیں
چھوڑ دے اب یہ کھیل تو
کر لے تو میل مرے سنگ مان لے اپنی ہار
کہ میں نے تجھ سے کیا ہے پیار
مان میرا احسان ارے نادان
کہ میں تجھ سے کیا ہے پیار
Leave a Reply