rki.news
پشاور: ٹل کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل تنظیم کا ایک اہم اجلاس کور کمیٹی کے اراکین کی بھرپور شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔ اجلاس انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوا، جس میں شرکاء نے بے مثال جذبے اور خلوص کا مظاہرہ کیا۔
شرکاء اجلاس
اجلاس میں کور کمیٹی کے درج ذیل اہم ممبران نے شرکت کی:
حاجی اسماعیل شاہ ژوند، حاجی خالد الرحمن، الطاف خان، محترم سلیم بنگش ، نعیم الرحمن، فرید خان، شاہد نسیم، حاجی الف دین ، آفاق احمد، ارشاد خان، عجب خان، ضیاء الرحمن، اعجاز خان، یوسف خان، فیاص اور عمران خان۔
اہم فیصلے اور کارروائی
نام کی تبدیلی: تمام ممبران کی اتفاقِ رائے سے تنظیم کا نام تبدیل کر کے “ٹل قومی فلاحی اتحاد پشاور” رکھ دیا گیا ہے۔ اب سے یہ تنظیم اسی نام سے پکاری اور رجسٹر کی جائے گی۔
خزانچی کا تقرر: تنظیم کے مالی معاملات کو شفاف بنانے کے لیے شاید نسیم حاجی الف دین کو متفقہ طور پر خزانچی مقرر کیا گیا ہے۔ تنظیم کے تمام فنڈز ان کی تحویل میں ہوں گے۔
فنڈز کا قیام: تنظیم کے انتظامی امور کو چلانے کے لیے موقع پر موجود ممبران نے ابتدائی فنڈ جمع کیا، جبکہ اوورسیز کمیٹی نے بھی چند روز میں اپنا حصہ جمع کر کے پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
آئندہ کا لائحہ عمل: شرکاء نے عزم کیا کہ تنظیم کو قومی محاذ پر فعال بنایا جائے گا۔ چند دنوں میں تنظیم کو باقاعدہ عملی جامہ پہنایا جائے گا اور عہدوں کا انتخاب سب کی مشاورت اور خواہش کے مطابق جمہوری طریقے سے کیا جائے گا۔
پیغام: “ہمارا اتحاد ہی ہماری طاقت ہے اور ٹل قومی فلاحی اتحاد پشاور کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔”
Leave a Reply