لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی بین الاقوامی اقبال کانفرنس 2024 ء کے مندوبین و مہمانان گرامی نے ۱۷؍نومبر ۲۰۲۴ کو مزار اقبال رح پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاکستان رینجرز کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمانان کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پاکستان ڈاکٹر عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد کا مقصد علامہ اقبال رح کے پیغام کی آفاقیت کو اجاگر کرنا اور پاکستان کی مثبت پہلو کو عیاں کرنا ہے۔
غیر ملکی مندوبین کا کہنا تھا کہ مزار اقبال رح پر حاضری ہمارے لئے سعادت کا باعث ہے۔ علامہ کے کلام نے امت مسلمہ کو نئ راہ دکھائی۔ صدر ایکوا ادارہ ثقافت تہران کے صدر ڈاکٹر سعد خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔
اس سے پہلے ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریٹ پنجاب سیکرٹری فرید احمد تارڑ نے تمام مندوبین کو لاہور سائٹ سینگ پر خوش آمدید کہا۔ ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ اور اقبال اکادمی کے اشتراک سے مہمان مندوبین کو لاہور کے سیاحتی مقامات بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ اور جاوید منزل کی سیر بھی کرائی گئی۔
Leave a Reply