rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم ) ، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست میں شرکاء نے سینئر فوٹوگرافر ناصر غنی کی زیرصدارت سورہ الذاریات کی آیات 20,21 پر گفتگو کی،صاحب صدارت نے تلاوت قرآن کریم اور محمد اشرف نے نعت رسول کریمﷺ سے نشست کا آغاز کیا،میاں شبیر نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی، نادر رانا نے مرحوم ارکان پریس کلب و اقربا کےلئے دعائے مغفرت کرائی،شرکا نے کہا مادی جسم کی نشوونما کےلئے مطلوبہ تمام خوراک مٹی سے پیدا ہوتی ہے اور بالآخر وہ اسی مٹی میں جا ملتا ہے،اسی طرح روح کی نشوونما کے لئے مطلوبہ خوراک بصورت ہدایت آسمان سے نازل ہوتی ہے، اگر ہدایت پر عمل پیرا رہے تو روح اپنے مسکن اصلی کو لوٹ جاتی ہے، گل نواز،فاروق شہزاد،محی الدین،عندلیب اسد،مزمل گجر،نذیر بھٹی،محمد افضل،حافظ نعیم،شجاعت حامد،عدنان لودھی،فاران شاکر، سجاد اعوان،ظفر سیال،فیصل سلہریا،شیخ آفتاب اور حامد نواز نے گفتگو کی۔
Leave a Reply