rki.news
اہور : ( فریدہ خانم ) ، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست ہوئی، جس میں شرکاء نے سینئر صحافی فراز فاروقی کی زیرصدارت سورہ الذاریات کی آیات 7,8,9پر گفتگو کی،جس میں کہا گیا کہ انسانی عقل محدود ہے،اختلافات ختم کرنے کا واحد ذریعہ وحی الہی ہے،جب قرآن کھلے گا اختلاف مٹ جائے گا،یہی ذہانت کا حقیقی منبع ہے نہ کہ مصنوعی ذہانت جو ہمیشہ ہمیں پارہ پارہ رکھے گی،قبل ازیں فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم اور عندلیب اسد نے نعت رسول کریمﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،نادر رانا نے نقابت انجام دی،آخر میں حافظ نعیم نے بیمار ارکان پریس کلب کےلئے دعا کی،اعجاز بٹ،ناصر غنی،محمد اشرف،ناصر محمود،محی الدین،فرزند علی،سجاد اعوان،سالار فاروقی،عذرا نور،شجاعت حامد اور حامد نواز نے گفتگو کی۔
Leave a Reply