Share on WhatsApp

Today ePaper
Rahbar e Kisan International

اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست 05جنوری 2025ءکا انعقاد

Events - تقریبات , Snippets , / Thursday, January 8th, 2026

rki.news

لاہور؛ ( فریدہ خانم ) ،
اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست سینئر صحافی فیصل سلہریا کی زیرصدارت ہوئی،جس میں سورہ الذاریات کی آیات 50,51 کے موضوعات پر گفتگو ہوئی،فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم اور ظفر سیال نے نعت رسول کریم ﷺ سے نشست کا آغاز کیا،شرکاء نے کہا دنیا کے جنکشن پر شیطان انسانی آرزووں کو حقیقی منزل کا روپ دے کر غیر محسوس انداز میں اسے غلط پلیٹ فارم پر لا کھڑا کرتا ہے،ایسے میں جب قرآن درست پلیٹ فارم کی نشاندہی کرتا ہے تو ہمیں چاہئے کہ اس جانب دوڑ لگا دیں، تاکہ الہی ٹرین میں سوار ہوکر اپنی منزل مقصود کو پا لیں،اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا اس ٹرین کا ٹکٹ اور قرآن کی ہمراہی بہترین زاد راہ اور درجات کی بلندی کا باعث ہے،قبل ازیں میاں شبیر نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،بعد ازاں حافظ نعیم نے مرحوم ارکان پریس کلب و اقرباء کے لئے دعائے مغفرت کرائی،شاہد اقبال،جمیل شیخ،ناصر محمود،دانیال،سجاد اعوان،ذوالقرنین،سجاد کاظمی،نفیس قادری،شہباز ملک،عدیل مصطفیٰ،ناصر غنی،حامد نواز،فرخ علی اور شیخ آفتاب حنیف نے شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

© 2026
Rahbar International