rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم )، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست ہوئی،جس میں شرکاء نے سورہ قٓ کی آیات 39،40 پر گفتگو کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شے کو درجہ کمال پر تخلیق کیا اور اس کےلئے ایک تسبیح مخصوص کر دی تاکہ اس کا کمال قائم رہے،نماز مومن کا درجہ کمال ہے جس کے بعد اذکار کی تلقین کر دی،ذکر الہی جہاں شیطان سے ڈھال ہے وہیں دینی کاموں میں یکسوئی کا باعث بھی،لاہور پریس کلب میں سینئر سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر کی زیرصدارت فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی،آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب و اقرباء کےلئے دعائے مغفرت کی گئی،نواز سنگرا،فراز فاروقی،فرخ علی،زاہد شفیق،عندلیب اسد،محی الدین،احمد ہمایوں،فرزند علی،گل نواز،مبشر حسن،جمیل شیخ،ارشد علی،راجہ ریاض،سجاد اعوان،میاں شبیر اور حامد نواز نے شرکت کی۔
Leave a Reply