rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم )،
اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست رکن گورننک باڈی لاہور پریس کلب خواجہ سرمد کی زیرصدارت ہوئی،جس میں سورہ الذاریات کی آیات 38,39,40 کے موضوعات پر گفتگو ہوئی،فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم سے نشست کا آغاز کیا،شرکاء نے کہا قوت کا گھمنڈ انسان میں فرعونیت پیدا کر دیتا ہے،وہ حق کو جھٹلاتے جھٹلاتے خدائی تک کا دعویٰ کر بیٹھتا ہے اور معجزات دیکھ کر بھی اس کی آنکھیں نہیں کھلتیں،تب وہ اپنے انجام سے دوچار ہوتا ہے تاکہ حق کو پہچان لے، قبل ازیں فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی، بعد ازاں ناصر غنی نے مرحوم ارکان پریس کلب و اقرباء کےلئے دعائے مغفرت کرائی، ظفر سیال،حماد رضا،سیف اعوان،حافظ نعیم،شجاعت حامد، سجاد اعوان، عذرانور،فرخ علی،حبیب چوہان،سید مشتاق،محمد آصف،زاہد شفیق طیب،شیخ آفتاب، حامد نواز اور حامد ریاض ڈوگر نے شرکت کی۔
Leave a Reply