rki.news
لاہور : ( فریدہ خانم ) ، لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست ہوئی، جس میں شرکاء نے سینئر صحافی بخت گیر چودھری کی زیرصدارت سورہ الذاریات کی آیات 5,6پر گفتگو کی،جس میں کہا گیا کہ اللہ ہی ایسی زندہ و قائم ہستی ہے جسے کسی سہارے کی ضرورت نہیں، بلکہ وہ سب کا سہارا ہے،اپنی ہستی سے ناآشنا انسان اس حی القیوم ہستی کے سامنے حاضری کا یقین دل میں بٹھا کر ہی اپنا سراغ پا سکتا ہے، یہ ایک سچا وعدہ ہے جو تعلق باللہ قائم ہو جانے پر ایک حقیقی دوست کا وعدہ بن جائے گا،قبل ازیں فاران شاکر نے تلاوت قرآن کریم اور عدنان لودھی نے نعت رسول کریمﷺ سے نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے تفسیری حوالہ و حدیث پیش کی، بعد ازاں نادر رانا نے سجاد اعوان کی چچی، گوہر بٹ کی ہمشیرہ اورعندلیب اسد کے بھائی کےلئے دعائے مغفرت کی،ناصر غنی،محی الدین،عذرا نور،گل نواز، شجاعت حامد،شبیر سدھو،عبدالحمید گورایا اور حامد نواز نے شرکت کی۔
Leave a Reply