rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم ) ، سینئر صحافی حامد ریاض ڈوگر کی زیرنگرانی اقراء کلب لاہور کا سالانہ چناؤ لاہور پریس کلب میں ہوا، جس میں 2026ء کی مجلس عاملہ کے عہدیداروں کے لئے جنرل کونسل کی باہمی مشاورت سے شیخ آفتاب حنیف صدر,احمد ہمایوں خاں نائب صدر,فراز فاروق سیکرٹری,ناصر غنی خزانچی,عدنان لودھی سیکرٹری اطلاعات نامزد کئے گئے.مجلس عاملہ حامد نواز,مجیب اللہ,ناصر بھٹی,میاں شبیر,زاہد شفیق طیب,فرخ علی,جمیل شیخ,نفیس قادری اور عندلیب اسد پر مشتمل ہو گی.آخر میں اقراءکلب کمیٹی کے سربراہ عمران شیخ کی طرف سے شرکاء کو آب زم زم اور کھجوروں کا تبرک پیش کیا گیا.
Leave a Reply