rki.news
لاہور: ( فریدہ خانم )، اقرا کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست میں شرکا نے تفسیر بیان القرآن از ڈاکٹر اسرار احمد کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر چیز کی ضد پیدا کی گئی،ایمان و یقین کی ضد شک ہے،جب یہ دل میں نقب لگا لے تو اعمال میں ضعف پیدا ہو جاتا ہے،جب اس زہریلی جڑی کو تلف کر کے دل کی سرزمین پر ایمان کا بیج پنپتا ہے تو پھر مومن مال و جان لگا کے اس کی آبیاری کرتا ہے اور یہی اس کا جہاد ہے، سینئر صحافی بخت گیر چودھری کی زیرصدارت نشست میں سورہ حجرات کی آیت 15 پر گفتگو کی گئی،سجاد اعوان نے تلاوت قرآن اور محمد اشرف نے نعت رسول کریم ﷺ سے لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز کیا،فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیری حوالہ پیش کیا، آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب کےلئے دعائے مغفرت کی گئی،علی زیب،محمد صدیق،احمد صابر چغتائی،محمد احمد رضا،میاں وحید،ناصر غنی،فرزانہ چودھری،ضیاءاللہ نیازی،شبیر احمد،عندلیب اسد،عذرا نور،غلام زہرا،عبدالحمید گورایا،شجاعت حامد اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔
Leave a Reply