تازہ ترین / Latest
  Friday, October 18th 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

الجھا ہوں جسم و روح کے اک امتحان میں۔۔۔٭۔۔۔خوشبو ہو جیسے قید کسی عطردان میں

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Thursday, July 18th, 2024

ندیم ماہرکے اعزاز میں جوہر فاؤنڈیشن ہال میں مشاعرہ
*ندیم ماہر کے سفرنامہ کراچی کی رسم اجراء”
لکھنؤ ۱۵؍جولائی:آل انڈیا بزمِ جوہر کے زیر اہتمام مولانا محمد علی جوہر فاؤنڈیشن ہال، امین آباد،لکھنؤ میں معروف ادیب و شاعر ندیم ماہر کی دوحہ قطر سے لکھنؤ آمد پر ان کے اعزازمیں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا ۔ صدارت سینئر شاعر آفتاب اثر ٹانڈوی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض گوگل ہندوستانی نے انجام دئے۔ تلاوت کلام پاک سے آغازحافظ ارشد طالب نے کیا جبکہ مہمانوں کا استقبال فاؤنڈیشن کے بانی/جنرل سکریٹری محمد وصی صدیقی نے کیا۔ اس موقع پر ندیم ماہر نے کہا لکھنؤ میں آج بھی ادبی محفلوں کی روایت برقرار ہے۔ انھوں نے مزیدکہا نئی نسل کے شعراء کی دلچسپی ہی اردو کے فروغ میں اضافے کا باعث ہوگی۔محمد وصی صدیقی نے کہاندیم ماہر انجمن محبانِ اردو کے تحت وقتاً فوقتاً ادبی محفلیں اور بڑوں مشاعروں کا انعقاد کراتے ہیں۔ ان کی اب تک 9 ؍کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔ جس میں ان کا ایک شعری مجموعہ بھی شامل ہے۔آفتاب اثر ٹانڈوی نے ندیم ماہر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح خلیجی ممالک میں ندیم ماہر اردو کے فروغ و بقا کے لئے کام کر رہے ہیں آگے بھی اس سلسلے کو برقرار رکھیں گے۔ مشاعرے میں پیش کئے گئے پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں:

پیاس ایسی کہ پریشاں ہیں زمانے والے
عظمتیں یہ ہیں کہ ٹھوکر سے سمندر نکلے
(آفتاب اثر ٹانڈوی)
الجھا ہوں جسم و روح کے اک امتحان میں
خوشبو ہو جیسے قید کسی عطردان میں
(ندیم ماہر دوحہ قطر)
تسلیم کہ ہارونؔ خطا کار بہت ہے
پھر بھی تری رحمت کا طلبگار بہت ہے
(ڈاکٹر ہارون رشید)
اس کی ترقیوں کا سبب جان جائے گا
اس آدمی کے پاؤں کے چھالے تلاش کر
(سلیم تابش)
یہ ابتداء ہے اور انجام تو خدا جانے
یہ عشق عشق ہے اس میں زمانے لگتے ہیں
(فہیم فاکر)
اسی لئے تو وہ ہوش و حواس کھو بیٹھے
دل و دماغ پہ منصب کی جب چڑھی گرمی
(حافظ ارشد طالب)
جس کی بیوی مائکے میں اس کی سمجھو عید ہے
ہیں کہاں سب کو میسر راحتیں برسات میں
(گوگل ہندوستانی)
اس موقع پر فیاض لکھنوی، محمدشاداب،علی صدیقی، عبدالقادر کیرانوی، بابر صدیقی، شکیل احمد، محمدرشید موجود تھے۔آخر میں محمد وصی صدیقی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ ابو ہریرہ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International