تازہ ترین / Latest
  Monday, December 23rd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

” ام نصرت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم لائبریری میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی کی تیسری برسی کا انعقاد ” ۔

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, October 25th, 2024

لاہور : ( فریدہ خانم ) ,
گزشتہ دنوں
ام نصرت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قائد اعظم لائبریری اور ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اشتراک سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نامور سینئر صحافی ، کالم نگار ، تجزیہ نگار ، دانشور ، ادیب ، شاعر ،مصنف، پروفیسر معروف ادبی و سماجی شخصیت اور آم نصرت فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی صاحب ( مرحوم) کی تیسری برسی کی مناسبت سے قائد اعظم لائبریری ، باغ جناح شاہراہِ قائد اعظم میں ایک پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا ، جس میں ملک پاکستان کی نامور سیاسی ، سماجی ، ادبی ، تعلیمی ، مذہبی ، معاشرتی اور صحافتی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض محترم خالد اعجاز مفتی نے ادا کئے ۔اس پروقار تقریب کا انعقاد ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ( مرحوم ) کی بھتیجی مائرہ خان صاحبہ نے کیا ، جبکہ تقریب کی صدارت مسز ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی صاحبہ نے کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی صاحب کے صاحب زادے سلمان اجمل خان نیازی ، احسن خان نیازی سمیت ان کے پورے خاندان نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ( مرحوم ) کی ملک و قوم کے لئے پیش کردہ ادبی ، صحافتی , تعلیمی ، سماجی اور معاشرتی خدمات کے اعتراف میں گفتگو کی ۔اس تقریب میں ریاست پاکستان میں گراں قدر خدمات پیش کرنے والے مختلف افراد کو ” ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی مرحوم کی بھتیجی مائرہ خان ، بیگم اور صاحب زادے سلمان اجمل خان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی مرحوم کی زندگی اور ملک و قوم کے لئے ان کی پیش کی جانے والی خدمات کو یاد کرنا تھا، کیونکہ ڈاکٹر محمد اجمل خان نیازی مرحوم جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔آخر میں دعائے مغفرت کروائی گئ


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International