Today ePaper
Rahbar e Kisan International

انتخابی معرکہ”این۔اے18“ہری پور

Articles , Snippets , / Tuesday, October 14th, 2025

rki.news

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
گوہر ایوب خان مرحوم کے صاحبزادے عمر ایوب خان پی۔ٹی۔آئی کے پلیٹ فارم سے ممبر قومی اسمبلی ہری پور منتخب ہوۓ تھے۔کابینہ کا حصہ رہتے ہوۓ قائد حزب اختلاف بھی رہے۔ عمر ایوب خان نااہل ہوۓ توالیکشن کمیشن آف پاکستان نے این۔اے 18 ہری پور میں 23 نومبر 2025 کو انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔اس کے مطابق انتخابی سرگرمیاں اور سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تاہم عوام میں دلچسپی کا فقدان ضرور ہے۔اس کے اسباب اور احوال کا جائزہ لیا جاۓ تو ماضی کی کارکردگی سے عوام مطمئن دکھائی نہیں دیتے۔اس لیے سیاستدانوں کو عوام کے دلوں میں جگہ بنانے کے لیے محنت درکار ہو گی۔فی الحال سیاسی ملاقاتوں کا تسلسل جاری ہے۔عمر ایوب خان سابق ممبر قومی اسمبلی اپنی اہلیہ شہرناز عمر ایوب خان کی کامیابی کے لیے سرگرم ہیں۔ اپنے حلقہ میں عوام کے ساتھ روابط استوار کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہری پور میں سردار محمد مشتاق سابق ممبر قومی اسمبلی ہری پور٬بابر نواز خان سابق ممبر قومی اسمبلی ہری پور اور پیر صابر شاہ جیسی سیاسی شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کرچکے ہیں۔ان کا مقصد بہت جلد واضح ہو جاۓ گا۔کاغذات نامزدگی چونکہ 15اکتوبر سے 17 اکتوبر کو جمع ہوں گے۔اس کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آۓ گی۔ترین خاندان کے پاس چونکہ یہ نشست گوہر ایوب خان مرحوم اور ان کے صاحبزادے عمر ایوب خان کے پاس زیادہ عرصہ رہی اس لیے بہت سوچ سمجھ کر امیدوار لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب تک جن سیاسی شخصیات نے کاغذات حاصل کیے ان میں ان میں سردار محمد مشتاق سابق ممبر قومی اسمبلی ہری پور , بابر نواز خان سابق ممبر قومی اسمبلی ہری پور,پیر صابر شاہ سابق سنیٹر ہری پور،ضلعی صدر مسلم لیگ ن ہری پورحامد شاہ نے ہری پور نے کاغذات حاصل کر لیے ۔ قومی اسمبلی کی اکلوتی نشست پر انتخابی معرکہ میں مسلم لیگ کی مرکزی قیادت ٹکٹ کس کو دے گی یہ سوال ابھی باقی ہے٬ پی۔ٹی۔آئی کا ٹکٹ شہرناز عمر ایوب خان کو ملنے کی خبر ہے نیزیوسف ایوب خان سابق صوبائی وزیر نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے٬پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ارم فاطمہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے۔محمد سرور اور دیگر نے بھی کاغذات حاصل کر لیے ۔اب انتظار اس بات کا ہے ۔نیز اور امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے تو سیاسی صورتحال واضح ہوتی جاۓ گی۔ماہرین کے مطابق ضلع ہری پور تین تحصیلوں پر مشتمل بڑا ضلع ہے۔جس قدر علاقہ زیادہ ہے اسی قدر مسائل بھی زیادہ ہیں۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ ٬مہنگاٸی٬امن و امان اور تعلیمی مسائل کا سامنا کرتے عوام کس طرح اپنے مستقبل کا فیصلہ کرتے ہیں۔اس کا اظہار 23 نومبر 2025کو ووٹ کے ذریعے کریں گے۔عوام گیس کی فراہمی کا مطالبہ عرصہ دراز سے کرتے چلے آرہے ہیں۔اب تو ضلع ہری پور میں ایک بہترین ہسپتال کے لیے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ہری پور اور اسلام آباد کو ملانے کے لیے ٹنل کی منظوری اور دیگر پراجیکٹ عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔سیاستدان انتہائی تدبر اور حسنِ اخلاق سے انتخابی مہم جاری رکھیں۔ایک دوسرے کا احترام ملحوظ رکھنے سے کافی مسائل پیدا نہیں ہوتے۔عوام بھی پرامن اور دانشمبدی سے اور صبر سے کام لیتے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے انتخابی مہم جاری رکھیں۔الیکشن کمشن کی طرف سے جاری ضابطہ اخلاق کا احترام بھی ملحوظ رکھا جاۓ۔بے جا تنقید کی بجاۓ اگر منشور پر بات کی جاۓ تو بہتری پیدا ہو گی۔سیاست کا تعمیری مقصد ہی عوام کے مسائل حل کرنا ہے۔سب لوگ اس شہر کے مکین ہیں۔امیدوار بھی تو اسی نگر سے تعلق رکھتے ہیں۔اس لیے بہترین انداز سے یہ مرحلہ مکمل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی سعی کی ضرورت ہے۔عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی اور آسانیاں پیدا کرنے کی ضرورت بھی ہے۔عوام کے ساتھ براہ راست رابطہ اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا بہترین سیاسی روش اور خدمت خلق ہے۔تمام امیدواران کے عوام کے ساتھ تعلقات اور مراسم ہیں۔یہ انتخابی معرکہ تو عوام کے لیے ایک آزمائش سے کم نہیں۔تاہم عصر نو کے تقاضوں کے مطابق حسن انتخاب کیا جاۓ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International