تازہ ترین / Latest
  Wednesday, October 23rd 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

انسانیت کی بھلائی ۔مقدس فرض

Articles , Snippets , / Thursday, March 14th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
پیارے قارئین !ذوق مطالعہ ہو تو بہت قیمتی ہیرے علم و حکمت کے سمندر سے ملتے ہیں۔ایک شعر پڑھا تو کیفیت قلب ہی بدل گئی۔بقول شاعر:۔
یاد کرتا زمانہ ان انسانوں کو
روک دیتے ہیں جو بڑھتے ہوۓ طوفانوں کو
جس عہد میں ہم زندہ ہیں جدت پسندی اور روشن خیالی کے لبادے میں سماجی زندگی قابل غور ضرور ہے۔جہالت اور گمراہی کی گویا ایک لہر نے زندگی پر گہرے اثرات مرتب کرنا شروع کر رکھا ہے انسانیت کی بہتر رہنمائی تعلیمات قرآن اور حدیث نبویﷺ کی روشنی میں ہی ممکن ہے۔یہ بات تو روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ قرآن مجید اسلامی تعلیمات کا مخزن ہے۔اس کا مخاطب انسان ہی تو ہے ۔اس لیے انسانیت کی بھلائی کا راز بھی روشن اسلامی تعلیمات میں ہے۔جس عہد میں ہم زندہ ہیں بہت سارے چیلنج درپیش ہیں۔جدید ایجادات کا استعمال میانہ روی کا متقاضی ہے۔زیادہ توجہ مثبت چیزوں کا مطالعہ کرنے پر مرکوز رہنی چاہیے۔اس وقت سوشل میڈیا اور دیگر فورم پر انسانیت کی بربادی کا ساماں زیادہ اور بھلائی کا ساماں کم نظر آتا ہے۔اصل مقصد حیات تو اللہ تعالٰی کی عبادت ہے جو اسوہ رسولﷺکے مطابق ہماری کامیابی کی ضامن ہے۔یہ حقیقت بھی ہے کہ عظمت تو ان کے نام ہوتی ہے جو عالم کفر کی جلوہ گری سے متاثر نہیں ہوتے بلکہ عشق حقیقی کی لذت سے سرشاررہتے ہیں۔کلام اقبال میں خوب صورتی سے عکاسی کی گئی ہے۔بقول اقبالؒ
جہاں میں اہل ایماں صورت خورشید جیتے ہیں
اِدھر ڈوبے اُدھر نکلے,اُدھر ڈوبے اِدھر نکلے
اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انسانیت کی بھلائی کی زیادہ ضرورت ہے۔قرآن مجید نئی نسل کے لیے پڑھنا اور اس کے مفہوم کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا انسانیت کے لیے سب سے بڑی بھلائی ہے۔جدت پسندی کے روپ میں انسانیت کی گمراہی کا بہت اہتمام ہے لیکن مسلمان ان سے متاثر نہیں ہوتا۔بلکہ اللہ کی رضا اولین ترجیح ہوتی ہے۔عقائد اسلامی,عبادات,معاملات,اخلاقیات سے ہی انسان بہتر زندگی بسر کر سکتا ہے۔مومن مسلمان کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے۔اس وقت ایمان کی حفاظت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔مضبوط ایمان کامیابی کی کلید ہے۔اسلامی درس گاہیں بہت اہم ہیں۔یہی ادارے تو انسانیت کی بھلائی اور رہنمائی کے لیے سنگ میل ہیں۔تعلیمی ادارے اس بات کے ضامن ہوتے ہیں کہ انسانیت کو حقیقی منزل کے تصور سے آگاہ کرتے ہیں۔موجودہ عہد اس بات کا متقاضی ہے کہ آخرت کی زندگی اور دنیا میں اچھا کردار واضح کیا جاۓ تاکہ انسانیت زندگی کے اصل مفہوم اور مقاصد سے آگاہ ہو پاۓ۔یہ وقت تو اس بات کا تقاضا بھی کرتا ہے۔بقول شاعر:۔
قوت عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دہر میں اسم محمدﷺ سے اجالا کر دے
جدید تہذیب و تمدن کا طوفان پوری آب وتاب سے امت مسلمہ کو متاثر کرنے کے لیے بڑھتا چلا آ رہا ہے ۔مسلمان کو مکمل طور پر بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔بقول شاعر:.
نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے
تمہاری داستاں تک نہ ہو گی داستانوں میں
انسانیت کی بھلائی چاہنے سے روح کو سکون ملتا ہے۔یہی راز حیات بھی ہے جسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
تحریر فخرالزمان سرحدی ہری پور.پاکستان
وٹس ایپ۔۔03123377085
جی۔میل۔fakharzaman085@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International