تازہ ترین / Latest
  Friday, December 27th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم اسناد/ ایوارڈ/ اعزازی شیلڈز

Literature - جہانِ ادب , Snippets , / Monday, March 25th, 2024

ہری پور (فخرالزمان سرحدی) انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان کے زیرِ اہتمام تقریب تقسیم اسناد/ ایوارڈ/ اعزازی شیلڈز 8 مارچ 2024 بروز جمعہ دن 30:2 بجے اے ایس آئی پبلی کیشنز راولپنڈی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی. تقریب کے ساتھ ساتھ مزاحمتی شاعر سہیل احمد سہیل کی دوسری شعری مجموعہ “گر اجازت ہو” کی تعارفی نشست کا اہتمام بھی کیا گیا۔ کتاب میلہ بھی پروگرام کا حصہ رہا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت شجاع خان شانی نے حاصل کی۔ نظامت کے فرائض خوبصورت لہجے کی شاعرہ مائرہ ملک کیے۔ تقریب کی صدارت نامور شاعر ماہرِ تعلیم ڈاکٹر عمر قیاز کائل نے کی۔ آپ بنوں سے خصوصی طور پر تشریف لائے۔ شاعر، کالم نگار، نثر نگار فخرالزمان سرحدی بھی مہمان خصوصی تھے۔
نوید ملک نے “گراجازت ہو” پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی ترقی کی وجہ سے کئی شعرا کو وائرل ہونے کی بیماری نے معذور کر دیا ہے۔ سہیل احمد سہیل نے شاعری کے ذریعے عصر حاضر کی ترجمانی کی ہے۔ فخرالزمان سرحدی نے کہا انٹرنیشنل فورم نے اندرون و بیرونِ ملک ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ ایک تربیتی ادارہ ہے جہاں سے کئی ادبی چراغ روشن ہو رہے ہیں۔ شہزاد افق اور نوید ملک کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ سہیل احمد سہیل نے کہا کہ میں ادارے کا ممنوں ہوں کہ میری کتاب کی اشاعت ممکن بنائی۔ اس ادارے نے کم وقت میں زیادہ کام کیا ہے۔ صاحب صدر نے صدارتی کلمات میں کہا کہ فورم مشب رجحانات کے فروغ کے لیے عمدگی سے کام کر رہا ہے۔ ملک کے کونے کونے میں اس فورم کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ آخر میں ان ادباء اور شعراء کو ایوارڈز/ اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں جو دسمبر 2023 کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ شعراء اور ادباء کے نام درج ذیل ہیں۔ مظمین میں نوجوان شاعر محمد زبیر، شجاع خان شانی اور طارق محمود تھے جن کی معاونت سے تقرب کامیابی سے پایئہ تکمیل تک پہنچی۔ آخر میں بانی و چیئرمین فورم شہزاد افق التمیمی نے کہا کہ تمام احباب کا شکریہ جو طویل سفر کے بعد خصوصی طور پر یہاں تشریف لائے ہیں۔ فورم اہل قلم کے ساتھ ہر ممکن معاونت کرتا ہے۔ پاکستان کے مختلف صوبوں میں اس کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں ہم اسی طرح فروغِ ادب کےلئے کام کرتے رہیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International