rki.news
صبر کےجب بھی باب آتے ہیں
زندگی میں عذاب آتے ہیں
سوچ میں کتنے باب آتےہیں
جب مقدر خراب آتے ہیں
ریت پرجب لکھوں میں اپنانام
وقت بن کر سراب آتے ہیں
دل کی بستی مہک ہیاٹھتی ہے
جب نظر میں جناب آتے ہیں
آنکھ ہوتی ہےجب کبھی بوجھل
نیند بن کر یہ خواب آتے ہیں
ہم نےچاہاتھاروشنی کاسفر
راستے میں غیاب آتے ہیں
اک ہی لمحہ بدل دیتا ہے سب
ورنہ برسوں کے باب آتے ہیں
چپ کی چادر لپیٹ لیتا ہوں
دل میں جب اضطراب آتے ہیں
وقت پر جب سوال آتے ہیں
ہم کو ساجد جواب آتے ہیں
نواز ساجد نواز
موضع حسوکے
فیصل آباد
Leave a Reply