Today ePaper
Rahbar e Kisan International

اپنا گھر اپنی چھت اسکیم سے عوام بھرپور مستفید

Articles , Snippets , / Monday, September 8th, 2025

rki.news

میانوالی(اللہ نوازخان) NRSPکے ریجنل پروگرام منیجرمدثرخان،ایریامنیجر
کمال الدین اورتحصیل عیسی خیل کے انچارج محمداقبال کےزیرنگرانی وزیراعلی پنجاب کااپناگھراپنی چھت پروگرام بہترین طریقےسےجاری۔ہماری کوشش ہوتی ہےکہ کسی کوپریشانی نہ ہونیزشکایت کی صورت میں مجھ سےرابطہ کریں۔محمداقبال
تفصیلات کے مطابق پورے پنجاب میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ کا اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔تحصیل عیسی خیل میں بھی NRSPکے تحصیل انچارج محمد اقبال اور خوش اخلاق عملہ کے زیر نگرانی یہ پروگرام خوش اسلوبی سےشروع ہے۔بہت سے افراد وزیر اعلی کی اس سکیم سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اور خوشی کا اظہار کر رہے ہیں کہ حکومت کی طرف سےاپنا گھر بنانے کے لیے بلا سود قرض فراہم کرنا ایک احسن اقدام ہے۔این آرایس پی کے تحصیل انچارج محمد اقبال بھی بہترین طریقے سے پروگرام کو کامیاب کر رہے ہیں۔محمد اقبال اور ان کا خوش اخلاق عملہ سائلین سےاچھے طریقے سے پیش آرہا ہے۔محمد اقبال نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو تکلیف نہ ہو،پھر بھی کسی کو شکایت ہو تو عملے سے الجھنے کی بجائے مجھ سے براہ راست رابطہ کرے،اس سائیل کی فوری دادرسی کی جائے گی۔انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو میرٹ پہ نہیں اترتے وہ ہمیں بلاوجہ تنگ کرتے ہیں،ان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اور ہمارے وقت کا خیال رکھیں۔این ار ایس پی کے آفس میں تقریبا ہر وقت رش لگا رہتا ہے۔دفتر میں ٹھنڈا پانی اور بیٹھنے کی جگہ بھی موجود ہے،یہ اقدامات محمد اقبال کی بہترین منصوبہ بندی کو ظاہر کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بہت سے افراد جو گھر نہیں بنا سکتے تھے،اس سکیم کی وجہ سے اپنےگھر بنا رہے ہیں۔محمد اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ افراد درخواست دیں جن کارقبہ گورنمنٹ کی شرائط کے مطابق موجود ہے۔انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام الناس سےیہ بھی اپیل کی ہے کہ حوصلے اور تدبر سے کام لیں تاکہ کسی پریشانی کے بغیر پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔واضح رہےکہ ریجنل پروگرام مینیجرمدثرخان اور ایریا مینیجر کمال الدین صاحب بھی پروگرام کو کامیاب کرنے کی مکمل کوشش کر رہے ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International