rki.news
اہور: ( فریدہ خانم )، اقراء کلب لاہور کی ہفتہ وار نشست جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب عمران شیخ کی زیرصدارت ہوئی، جس میں شرکاء نے سورہ حجرات کی آیت 12 پر گفتگو کی،سجاد اعوان نے تلاوت قرآن کریم اور محمد اشرف نے نعت رسول کریم ﷺ سے لاہور پریس کلب میں منعقدہ نشست کا آغاز کیا، فیصل سلہریا نے گزشتہ ہفتے کی کارروائی اور تفسیری حوالہ پیش کیا،شرکا نے ضیاء القرآن کی روشنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعیت برقرار رکھنے اور اس کا حصہ بننے سے ہی انفرادیت قائم رہتی ہے،اس لئے بدگمانی،جاسوسی اور غیبت ملت شکن برائیاں ہیں، جن کی وجہ سے اللہ کی رحمت اسلامی معاشرے سے منہ موڑ لیتی ہے،مومن اجتماعی طور پر جس وجود کا حصہ ہے ان برائیوں میں پڑ کر اسی کو نقصان پہنچاتا ہے،لہذا ان سے تائب ہوئے بغیر فلاح کے راستے نہیں کھل سکتے،بعد میں صدر اقراء کلب حامد نواز نے شہادت امام حسینؓ کا پس منظر بیان کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء نے ہمیشہ کے لئے خلافت و ملوکیت میں لکیر کھینچ دی،آخر میں مرحومین ارکان پریس کلب کےلئے دعائے مغفرت کی گئی،ناصر محمود، حافظ عبدالرحمن، حافظ نعیم،نواز سنگرا،عذرا نور،ناصر غنی،زاہد شفیق، شجاعت حامد،ندیم ساجد، ارشد علی اور حامد نواز نے گفتگو میں حصہ لیا۔
Leave a Reply