تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پریس ریلیز 25نومبر 2024

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Monday, November 25th, 2024

ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے ریسرچ فارم جلالپور پیروالا پر شعبہ فلاحت،اینگرو فرٹیلائزر اور محکمہ زراعت توصیح کے زیر اہتمام گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کی۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان اور محکمہ زراعت توسیع مل کر گندم کی فی ایکڑ پیداوار زیادہ سے زیادہ بڑھائیں گے۔آج بھی ریسرچ فام پر زرعی سائنسدان کسانوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں کہ وہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار کس طرح بڑھا سکتے ہیں۔آج کے دور میں گندم کی پیداوار اور کاشت ایک منافع بخش ہے اور کسان بھائی گندم جلد از جلد زیادہ سے زیادہ کاشت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں اور عوام کی خدمت اور ان کے لیے فلاحی کام زرعی یونیورسٹی ملتان کی اولین ترجیح ہے۔محکمہ زراعت توسیع کے ڈائریکٹر شہزاد صابر نے کہا کہ ہمیں اس سال ملتان ڈویژن میں 50 من فی ایکڑ حاصل کرنی ہے جو کہ پچھلے سال 41 من تھی۔اس کیلئے ہمیں بروقت فصل کاشت اور منظور شدہ بیج استعمال کرنا چاہیے۔چیئرمین شعبہ فلاحت ڈاکٹر عبدالغفار نے کہا کہ ہمیں گندم کی جلد از جلد بجائی کر کے موسمی حالات کے مطابق گندم کو کاشت کرنا چاہیے۔مزید گندم کی بیماریوں اور ان کے تدارک کے بارے میں کسانوں کو آگاہ کیا۔ڈاکٹر مقرب علی،ڈاکٹر خرم مبین اور آصف محمود عارف نے کسانوں کو متوازن کھادوں اور جڑی بوٹیوں کی روک تھام کے بارے میں تربیت دی۔مزید کہا کہ جلال پور پیر والا میں اکثر جگہوں پر زمینیں کمزور ہیں کلراٹھی زمین، نامیاتی مادہ 0.5 فیصد ہے۔02 فیصد عام طور پر دوسرے ممالک میں ہوتا ہے اس لیے کم از کم 01 فیصد ہونا ضروری ہے۔محسن نواز اینگرو فرٹیلائزر نے کسانوں کو کیمیائی کھادوں کے انتخاب اور موثر استعمال کے حوالے سے آگاہی دی۔اختتام پر ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کسانوں کو یقین دلایا کہ جامعہ زرعیہ ملتان آپ کی خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب ،ڈاکٹر محکم حماد ،ڈاکٹر راؤ اکرام،ڈاکٹر نبیل اکرام،ڈاکٹر مدثر عزیز،عابد رضا سمیت محکمہ زراعت توسیع کے نمائندوں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International