rki.news
یم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 06دسمبر 2025
ملتان. ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا چوتھا کانوکیشن 23 دسمبر 2025 بروز منگل 11:30 بجے منعقد ہوگا۔جبکہ فل ڈریس ریہرسل مورخہ 22 دسمبر 2025 بروز سوموار کو دن 12:30 بجے یونیورسٹی کے سپورٹس گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ مورخہ 8 دسمبر 2025 ہے.چانسلر گورنر پنجاب اس پر وقار تقریب کی صدارت کریں گے اس کانوکیشن میں گریجویٹ تعلیمی سال 24۔2020 ، 25۔2021 اور پوسٹ گریجویٹ تعلیمی سال 22۔2020 ، 23۔2021 اور 24۔2022 اور پی ایچ ڈی کے تمام پاس آؤٹ طلباء و طالبات کو اسناد دی جائیں گی۔نیز پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات کو میڈلز بھی دیے جائیں گے۔طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ کانوکیشن کی آن لائن رجسٹریشن فیس مبلغ 2500 روپے بنام ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے ہمراہ آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کروائیں۔آن لائن درخواست فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ،مزید معلومات یا تفصیلات کے لیے درج ذیل فون نمبرز پر کنٹرولر امتحانات زرعی یونیورسٹی ملتان کے دفتر رابطہ کریں۔
فون نمبر دفتر۔920181۔061
آفیشل ویب سائٹ۔ww.mnsuam.edu.pk
Controller.exams@mnsuam.edu.pk
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply