Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Monday, July 21st, 2025

rki.news

پریس ریلیز 21جولائی 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں شجرکاری کی اہمیت پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کے مہمان خصوصی سربراہ کمیونٹی میڈیسن نشتر میڈیکل یونیورسٹی تھے جس میں طلبہ و طالبات اور فیکلٹی نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر مقرب علی ایسوسی ایٹ پروفیسر زرعی یونیورسٹی نے شرکاء کو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات ان کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور دور حاضر میں ان نقصانات کو کم کرنے کے حوالے سے عملی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی کا دورانیہ 9۔1 فیصد ہو رہا ہے جس کی وجہ سے فضائی آلودگی ہے اور پاکستان میں ہر بندے کی زندگی اوسط 2.7 سال کم ہو رہی ہے اور آبادی میں اضافہ کی وجہ سے ان مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں درختوں کا رقبہ 4فیصد کے قریب ہے جس کو بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے جب کہ پاکستان میں ایک فرد کے لیے تین سے چار درخت موجود ہیں جو کہ بین الاقوامی سطح پر بہت کم ہے۔کینیڈا میں اوسط 12000جبکہ آسٹریلیا میں 3280درخت ایک فرد کے لیے موجود ہیں۔اس تناظر میں نوجوان درختوں کی کاشت اور ان کی دیکھ بھال میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا یہ ویژن ہے کہ پورے ساؤتھ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر موسمیاتی تبدیلیوں کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے جس کے لیے زرعی یونیورسٹی ملتان ڈسٹرکٹ گورنمنٹ،یونیورسٹیز اور کمیونٹی کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے گی۔پروگرام کے آخر میں نشتر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے اس اقدام کو سراہا۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International