rki.news
پریس ریلیز 01اگست 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے مینگو فیسٹیول کی ایگزیکٹو کمیٹیوں کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا.وائس چانسلر نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام انتظامات پلان کے مطابق ہو رہے ہیں اور کل کا مینگو فیسٹیول ایک یادگار فیسٹیول ہوگا جس میں ملتان اور گرد و نواح سے مینگو گروورز، سائنس دان، تعلیمی اداروں کے سربراہان، انتظامی امور کے عہدے داران اور ملتان کی شہری کمیونٹی بھرپور شرکت کرے گی۔مینگو فیسٹیول میں فیملیز اور ان کے بچوں کے لیے مختلف سرگرمیوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے وہ اپنے علاقائی مقبول پھل سے لطف اندوز ہوں گے بلکہ کھانے کے بھی مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔لوگوں کی تفریح کے لیے مزاحیہ خاکے، ٹیبلوز، سٹیج پرفارمنس اور قوالی نائٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔آخر میں شہریوں کو اس علاقائی مینگو فیسٹیول میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت دی گئی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply