تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Wednesday, December 4th, 2024

پریس ریلیز 04دسمبر 2024
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے لوسن اور روڈ گراس کی برآمدات اور مارکیٹنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر قمر شکیل نے چارہ جات کی پیداوار بڑھانے کے مختلف جدید طرز عمل کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ان دونوں چارہ جات کا دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے میں اہم کردار ہے۔دنیا میں دودھ کے حوالے سے امریکہ اور انڈیا کو یہ سبقت حاصل ہے۔24فیصد میں حصہ ہے اور لائیو سٹاک کا 68۔62فیصد حصہ ہے پنجاب میں 14رقبہ کم ہوا ہے چارہ جات کا اس کے مقابلے میں دوسری فصلیں کاشت ہوئی ہیں۔لوسن بہت پرانی فصل ہے اس کے لیے موزوں ترین علاقہ جات خانیوال لودھراں بہاولپور بھکر سرگودھا مظفرگڑھ ڈی جی خان اور رحیم یار خان ہیں۔میڈم سادیہ جو کہ سعودی عرب میں کمیشن کونسلر (TDAP)ہیں انہوں نے بتایا کہ لوسن اور روڈ گراس کے سب سے زیادہ خریدنے والے دبئی اور سعودی عرب ہیں۔میڈم نسرین اسد ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر نے بتایا کہ قطر نے پچھلے سال 41 ملین ڈالر کا چارہ خریدا۔میڈم کرن احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا کہ کس طرح سے بینک مختلف سکیموں کے ذریعے برآمداد کندان کو آسانی سے قرض فراہم کر رہی ہے۔یوسف اعجاز،شفیق احمد نے تفصیل سے بتایا کہ آپ کس طرح سے اپنا اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں اور اس کے لیے کون سے قواعد و ضوابط ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوسن اور روڈ گراس کی برآمدات کے لیے اس کے معیار اور کوالٹی کے لیے جو چیزیں ضروری ہوتی ہیں اس کے بارے میں آگاہ کیا۔غضنفر عباس اور ڈاکٹر آصف شہزاد نے چارہ جات کی پیداوار کے حوالے سے اگاہ کیا۔انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ کس طرح جڑی بوٹیاں اس کی کوالٹی کو خراب کرتی ہیں۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے خصوصی طور پر (TDAP)کی ٹیم کو سراہا کہ جنہوں نے ایسے اہم موضوع پر روڈ گراس کے کسانوں کی رہنمائی کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر راؤ محمد اکرام ،ڈاکٹر خرم مبین،ڈاکٹر نبیل اکرام،مدثر عزیز سمیت دیگر فیکلٹی کسانوں اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International