Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Articles , Snippets , / Saturday, October 4th, 2025

rki.news

پریس ریلیز 03اکتوبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 44 ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار سمعیہ عمبرین نے انجام دیے۔اس اجلاس میں جسٹس محمد طارق ندیم لاہور ہائی کورٹ ،پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود خان ،شفیق خان پتافی،پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال وائس چانسلر بہاؤدین زکریا یونیورسٹی ملتان نومینی ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد ،پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق ،ڈاکٹر عبدالرزاق ڈاکٹر ناہید بانو ،ڈاکٹر محمود عالم خان جبکہ ،پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی ،عامر شہزاد ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نومینی نے سیکرٹری زراعت پنجاب ،ماریہ جاوید ڈپٹی سیکرٹری فنانس نومینی نے سیکرٹری فائنانس پنجاب،برسٹر اسامہ فضل چوھدری نے آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں 14ویں اکیڈمک کونسل کی سفارشات اور فیکلٹی ممبران کی بیرون ملک چھٹیوں کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ دیگر انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی۔تمام معزز ممبران نے ڈاکٹر آصف علی کو تیسری بار وائس چانسلر تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ان کی لیڈرشپ میں اس ادارہ نے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنا نمایاں مقام پیدا کیا مزید ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیز اور ریسرچ اداروں کو کسانوں کی بہتری کے لیے مزید بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے لیے کسان کا مضبوط ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے اس تناظر میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے زرعی سائنسدان دن رات محنت کر رہے ہیں ہمارا کسان خوشحال ہوگا تو پاکستانی معیشت مضبوط ہوگی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International