rki.news
پریس ریلیز 06اکتوبر 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں کپاس کی بہتری اور پیداوار میں اضافے کے حوالے سے تکنیکی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں محکمہ زراعت، تحقیقی اداروں، کاٹن ریسرچ اسٹیشنز اور متعلقہ ماہرین زراعت نے شرکت کی۔تکنیکی کمیٹی کا بنیادی مقصد کلائمیٹ سمارٹ کاٹن پروڈکشن پلان 2026 کی تیاری کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا اور سال 2025 کی کاٹن پیداوار ریوائیول پلان کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ پلان کی تیاری میں ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی موسمی حالات سے ہم آہنگ ٹیکنالوجی اور کسانوں کی شمولیت کو ترجیح دی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سابقہ منصوبوں میں سامنے آنے والی کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے عملی اور شفاف اقدامات پر مبنی پلان تیار کیا جائے۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ کاٹن لیف کرل وائرس (PBW) کیڑوں اور بیماریوں کا کنٹرول ،پنک بال ورم ،اور فصل کے سرخی مائل ہونے کی روک تھام کے لیے مربوط پلان (CLCV) زرعی غذائی اور آپپاشی نظام ،علاقائی سطح پر متوازن کھا دو آبپاشی کی منصوبہ بندی ،تو سیعی خدمات اور ڈیجیٹل نظام ،کسانوں کو جدید معلومات کی فراہمی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ،آلودگی سے پاک چنائی اور مارکیٹ تک بہتر رسائی کے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔اجلاس میں مختلف ذیلی کمیٹیوں کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جن میں زوننگ پیسٹ مینجمنٹ ،آبپاشی،ایکسٹینشن اور کوالٹی اشورنس کمیٹیاں شامل ہیں ان کمیٹیوں کو ایک ماہ کے اندر اپنی سفارشات جمع کرانے کی ہدایت دی گئی۔کنوینیر کمیٹی ڈاکٹر آصف علی نے اجلاس کے اختتام پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات ملک بھر میں کاٹن کی پیداوار، موسمی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے اور کسانوں کے معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر یونیورسٹی فیکلٹی بھی موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply