Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Friday, October 10th, 2025

rki.news

پریس ریلیز 09اکتوبر 2025
زرعی یونیورسٹی ملتان اور مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے لطف آباد فارم پر سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی کے مؤثر طریقوں کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کا بنیادی مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ آم کے باغات کی بحالی کے لیے جدید اور عملی انتظامی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز ) اور ڈاکٹر آصف الرحمن (چیف سائنٹیسٹ مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان) نے اس بات پر زور دیا کہ سیلاب زدہ باغات کی بحالی کے لیے سائنسی بنیادوں پر منظم انتظامی طریقے اپنانا ناگزیر ہے تاکہ آم کی پیداوار کو بحال اور بہتر بنایا جا سکے۔تکنیکی سیشن کے دوران مسٹر عاطف اقبال اور مسٹر عابد حمید خان (سائنٹیفک آفیسران، مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ) نے باغات کے درست انتظام، نکاسی آب، مٹی کی بحالی، اور درختوں کی دیکھ بھال سے متعلق عملی رہنمائی فراہم کی۔ورکشاپ میں رانا آصف حیات،ملک جہانزیب دھرالہ، میجر (ر) طارق خان اور شہزاد صابر (ڈائریکٹر زراعت توسیع، ملتان) اور یونیورسٹی فیکلٹی نے بھی شرکت کی اور اپنے قیمتی تجربات شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔ورکشاپ کے اختتام پر ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ کسانوں، محققین، اور محکمہ زراعت کے مابین قریبی تعاون ہی سیلاب زدہ آم کے باغات کی پائیدار بحالی کی ضمانت ہے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International