Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Articles , Snippets , / Tuesday, October 21st, 2025

rki.news

پریس ریلیز 21اکتوبر 2025
ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سکیانگ ایگریکلچرل وکیشنل اینڈ ٹیکنیکل یونیورسٹی چین اور ٹانگ چائنیز ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی لمٹڈ چین کی پانچ رکنی وفد نے دورہ کیا۔اس دورے کا بنیادی مقصد یاداشت (ایم او یو) پر دستخط اور چائنہ پاکستان ماڈرن اینیمل ہسبنڈری ایگری اکیڈمی کا قیام ، اس کے علاوہ مشترکہ تربیتی سیشنز اور صنعتی اداروں کے دورے منعقد کرنا ،اداروں کے درمیان صنعت اور تعلیمی شعبوں کے اشتراک کو مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے یونیورسٹی میں جاری منصوبوں بارے تفصیلی پریزنٹیشن دی،کاٹن پروڈکشن، اینیمل بریڈنگ ،اینیمل فیڈ، سسٹین ایبل ایگریکلچر فارمنگ اور ان سب کی مستقبل میں افادیت کے بارے میں وضاحت کی۔سنکیانگ ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے وفد کہ سربراہ ڈاکٹر ڈنپگ شوانگاۓ نے سنکیانگ یونیورسٹی اور وہاں جاری منصوبوں کے بارے میں تعارف کروایا۔انہوں نے اینیمل بریڈنگ مستقبل میں ریسرچ اور پروجیکٹس کے شعبوں میں اشتراک ،مشترکہ ڈپلومے ،جوائنٹ فیکلٹی ٹریننگ پروگرام اور سالانہ بنیادوں پر دونوں یونیورسٹیز میں مشترکہ ٹریننگ اور ورکشاپ کروانے کا اعادہ کیا۔وفد نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی مثالی لیبارٹریز ،فارمز اور دیگر سہولتوں کو خوب سراہا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم، پروفیسر ڈاکٹر جنید علی خان، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت دیگر فیکلٹی بھی موجود تھے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International