تازہ ترین / Latest
  Sunday, December 22nd 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان

Green Pakistan - گرین پاکستان , Snippets , / Thursday, December 19th, 2024

پریس ریلیز 19دسمبر 2024
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر، شعبہ ہوم سائنس اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ منیجمنٹ کی جانب سے چوتھی سالانہ گل داؤدی کی دو روزہ نمائش کا شاندار آغاز ہو گیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ پھولوں کی نمائش طلباء کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھول انسانوں کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی علامت ہیں۔مہمان خصوصی کے طور پر وویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پھول اور خوشبو انسانوں کے جذبات کا اظہار کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے طلباء اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پھولوں کی خوشبو دوستی اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔ڈاکٹر گلزار اختر نے کہا کہ فلوریکلچر کو فروغ دے کر نہ صرف کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے بلکہ ملک کو زر مبادلہ کمانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔اس نمائش میں گل داؤدی کی مختلف اقسام کو پیش کیا گیا اور طلباء نے پھولوں سے بنائی گئی مصنوعات کے سٹال بھی لگائے،جس نے منفرد اور انوکھے انداز سے یونیورسٹی اکیڈمک بلاک میں میلہ کی کیفیت پیدا کردی۔چار درجن سے زائد پھولوں، ڈیزائن شدہ گملوں اور آرٹ و ڈیزائن اور ہارٹیکلچر و ہوم سائنس شعبہ جات کے طلباء و طالبات کے ہنر کے جوہر نے شائقین و مہمانوں کے دل موہ لئے۔
دیگر جامعات سے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، کامسٹ یونیورسٹی وہاڑی کمپس، بیکن ہاوس سکول ملتان اور دی سٹی پبلک سکول ملتان سے اساتذہ اور طلباء کے وفود نے میلے میں چار چاند لگا دیے۔اس موقع پر ملک زاہد سلطان ڈپٹی سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ ملتان،ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر محمد آصف رضا،ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر سلمان قادری،ڈاکٹر عنصر نعیم اللہ،چوہدری ظہیر احمد،طاہر سعید فلوریکلچر،ڈاکٹر امجد فاروق،ڈاکٹر امبرین ناز اور سکالر و موٹیویشنل سپیکر حکیم عامر رزاق اوبھایا نے خصوصی شرکت کی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International