rki.news
پریس ریلیز 17جولائی 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں کونسلیٹ جنرل آف چائنا ایچ۔ ای۔ زاؤ شائرین(H.E.Zhao.Shiren) نے دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے یونیورسٹی میں موجود چائنہ سے تعلیم یافتہ فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے یونیورسٹی میں جاری چائنہ کے تعاون سے مختلف ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ پروجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ چائنا کے ساتھ زرعی یونیورسٹی ملتان بہت مضبوط اور اکڈیمیا ایکسچینج اور ریسرچ ڈیویلپمنٹ کے منصوبوں میں باہمی تعاون کی خواہش مند ہے۔اس وقت یونیورسٹی میں 22 سے زیادہ باہمی تعاون کے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔چائنہ کے معروف تحقیقاتی اداروں نے پاکستان خصوصا ساؤتھ پنجاب میں کاٹن کی ترویج گندم کی بڑھوتری اور ویلیو ایڈیشن کے سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کونسلیٹ جرنل کا شکریہ ادا کیا کہ وہ زراعت اور دیگر معیشت کی بہتری کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی ملتان میں تشریف لائے۔آخر میں کونسلیٹ جنرل نے کہا کہ مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ زرعی یونیورسٹی ملتان چائنہ کے معروف اداروں کے ساتھ مل کر پاکستان کی زراعت کو مزید مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔مجھے یہ جان کر بھی بے حد خوشی ہوئی کہ اس یونیورسٹی میں چائنا سے فارغ و تحصیل پی ایچ ڈی سکالر طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم مزید فیکلٹی ایکسچینج کے ذریعے زرعی یونیورسٹی ملتان کو ایک اچھا ہیومن ریسورس دے سکیں۔چائنی ایمبیسی ہمیشہ ایسے ریسرچ پروجیکٹ کی کامیابی میں حوصلہ افزائی کرے گی اور کونسلیٹ جنرل کی طرف سے ساؤتھ پنجاب کے لیے خصوصی سکالرشپ بھی دیے جائیں گے.کونسلیٹ جنرل نے یونیورسٹی ایڈمنسٹریشن بلاک میں پودا بھی لگایا ۔اس موقع پر فواد ہاشم ربانی ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب،سرفراز مگسی سپیشل سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب سمیت یونیورسٹی کی فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن بھی موجود تھی۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply