rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 07ستمبر2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں عشرہ رحمت اللعالمین شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔یونیورسٹی کی عمارات کو چراغاں کیا گیا۔سینیئر ٹویٹر آفس کی طرف سے محفل نعت منعقد کی گئی جس میں جامعہ ہذا کےطباء و طالبات نعت خواں نے ہدیہ نعت پیش کیا اور ڈاکٹر رشید احمد نے رسولﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور امن کے حوالے سے اہم نکات بیان کیے۔انہوں نے جامع مسجد فاطمۃ الزہرا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام زندگی اور اعلان نبوت سے پہلے اور بعد کا طرز عمل،متعدد اقدامات امن پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔نبی رحمت آج کی بعض بڑی طاقتوں کی طرح امن کے زبانی کلامی دعویدار نہیں تھے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے امن کا ایک اعلی نمونہ بن کر دکھایا۔پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ رسول اللہ کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے ہم اپنی زندگی اور معاشرے میں رسول اللہ کی تعلیمات پر عمل کر کے بہترین امن اور استحکام پیدا کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد شہباز نے خصوصی ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر اختر حمید سمیت دیگر فیکلٹی اور طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply