rki.news
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 17نومبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں پروفیسر ڈاکٹر مصطفی خان، کرشیہر آہی ایوَرَن یونیورسٹی ترکیہ، نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں اسکالرز نے زراعت کے مختلف شعبہ جات پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ جدید تحقیق اور تعلیمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک میں زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔اس ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مصطفی خان اور پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، ڈاکٹر ایگریکلچرل اینڈ ریسورس اکنامکس اور محمد ارقم اقبال بھی موجود تھے۔ ملاقات میں زرعی یونیورسٹیوں کی مینجمنٹ اور تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے پروفیسر مصطفی خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ملاقاتیں نہ صرف تعلیمی ترقی کے لیے اہم ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں مضبوط تعاون کے قیام کے لیے بھی ضروری ہیں۔ پروفیسر مصطفی خان نے بھی اس موقع پر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور تحقیق کے میدان میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور تعاون کی مزید راہیں کھولنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس دوران، دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس اور تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد پر بھی بات کی، جو دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply