rki.news
پریس ریلیز 28 ستمبر 2025
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں اکوڑہ سیڈز کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد صدیق نے دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ،ڈائریکٹر ORIC پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ٹریژار محمد رفیق فاروقی اور یونیورسٹی کے ویجیٹیبل ریسرچ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر ابو بکر صدیق کے علاوہ ڈاکٹر بابر فرید، ڈاکٹر نبیل اکرام نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ میں مستقبل کے تعاون کے امکانات پر بات چیت ہوئی جن میں صنعت اور تحقیق کے امتزاج سے مشترکہ تحقیقی منصوبے۔مختلف فصلوں اور سبزیوں کے لئے آزمائشی اور ڈیمانسٹریشن ٹرائلز۔طلباء کے لئے انٹرن شپ اور ریسرچ اسپانسرشپ کے مواقع۔صنعت سے منسلک پی ایچ ڈی تحقیقی منصوبے شامل تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے اس موقع پر کہا کہ صنعت اور جامعہ کا تعاون زرعی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ اکوڑہ سیڈز کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد صدیق نے بھی تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یہ دورہ زرعی پیداوار میں بہتری اور سیڈ ٹیکنالوجی میں پائیدار تعاون کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ریاض احمد ہراج
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply