rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 03اگست 2025
ملتان۔ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں 43ویں سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔سنڈیکیٹ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار مس سمعیہ امبرین نے سرانجام دیے۔سنڈیکیٹ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی،ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا نومینی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، سیکرٹری ایگریکلچر پنجاب لاہور کے نومینی ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس شبیر احمد،ڈاکٹر شفیق پتافی،آن لائن ممبران میں برسٹر اسامہ فضل چوھدری،سیکرٹری فنانس پنجاب کے نومینی محمد عارف جبکہ یونیورسٹی ممبران میں ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر محمود عالم موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے سنڈیکیٹ کے تمام ممبران کو یونیورسٹی کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سنڈیکیٹ کے اس اجلاس میں ٹریژار محمد رفیق فاروقی نے معزز ممبران کو بجٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر مالی سال 26 ۔2025 کے لیے ایک ارب 27 کروڑ 50 لاکھ بجٹ کی منظوری دی گئی اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ جو کہ 75 کروڑ تھا کو بھی منظور کر لیا گیا۔مزید یہ ہے کہ بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی تمام سفارشات کو منظور کیا گیا اس کے ساتھ ساتھ ٹی۔ ٹی۔ایس فیکلٹی کی ڈی۔ ٹی۔آر۔ سی پرفارمنس کی بنیاد پر انکریمنٹ کی منظوری دی گئی،اور فیکلٹی کے این او سی اور چھٹیوں کی منظوری دی گئی اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے دیگر انتظامی امور کی بھی منظوری دی گئی
Leave a Reply