rki.news
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان
پریس ریلیز 05دسمبر 2025
ملتان۔ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرمنٹل سائنسز کے زیرِ اہتمام فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایف اے او تعاون سے ورلڈ سوائل ڈے 2025 جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس سال مٹی کےعالمی دن کا موضوع صحت مند مٹی، صحت مند شہر تھا۔ تقریبات میں سیمینار، پوسٹر مقابلہ، ماڈل نمائش اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغۂ امتیاز) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مٹی کی صحت اس میں موجود مائیکرو فلو راسے منسلک ہے۔ ہمیں اس کے تحفظ پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ کیونکہ صحت مند ماحول کا وجود صحت مند مٹی کے بغیر ممکن نہیں۔ چیئرمین شعبہ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق، ایف ایف سی ملتان کے ہیڈ ایگری سروسز ڈاکٹر طاہر ندیم اور ایف اے او کی نمائندہ مس سبغہ ظفر (ایف ۔اے ۔او) نے بھی صحت مند مٹی کی اہمیت اور انسانی بقا میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹل سائنسز نے کہا کہ مٹی قومی ترقی، غذائی تحفظ اور پاکستان کی زرعی معیشت میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے اور اس کی بقا ھماری بقا ھے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر عمیر ریاض، ڈاکٹر محمد باقر حسین، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر وزیر احمد، ڈاکٹر محمد عثمان جمشید، ڈاکٹر وسیم حسن، ڈاکٹر عمار مطلوب، ڈاکٹر ذیشان، ڈاکٹر عتیہ عمر، ڈاکٹر ظہور احمد (ایف ایف سی) اور دیگر ماہرین نے بھی شرکت کی اور صحت مند مٹی — صحت مند شہر کے موضوع کے تحت آگاہی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
ریاض احمد
ترجمان زرعی یونیورسٹی ملتان
Leave a Reply