تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

” ایوان کارکنان میں تحریک پاکستان میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پرخصوصی نشست کا انعقاد ” .

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, October 27th, 2024

لاہور : ( فریدہ خانم ) , اقوام عالم اہل کشمیر کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔کشمیریوں کا جذبۂ حریت دیکھ کر یقین ہے کہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔ بھارتی فوج کے ظلم وجبر کے مقابلہ میں کشمیری عوام کی استقامت ، جرأت اور قربانیوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کیخلاف ’’یوم سیاہ ‘‘کے موقع پر منعقدہ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ نشست کااہتمام ادارۂ نظریۂ پاکستان نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیاتھا۔پروگرام کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اورقومی ترانہ سے ہوا۔
ممتاز کشمیری رہنما اور نظریۂ پاکستان فورم آزاد جموں وکشمیر کے صدر مولانامحمد شفیع جوش نے صدارتی خطاب میں کہا کہ 27اکتوبر1947ء کودنیابھرمیں موجودکشمیری اورانصاف پسند افراد یوم سیاہ مناتے ہیں کیونکہ اس دن بھارت نے کشمیری عوام پر شدید مظالم ڈھانے کی ابتداء کی تھی۔اس سیاد دن کے بعد چھانے والی ظلمت بھری رات کااندھیرا آج تک چھٹ نہیں سکا اورکشمیری آج بھی مجبوراوراسیر ہیں۔ کشمیری گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا مردانہ وارمقابلہ کر کے قربانیوں کی لازوال مثالیں قائم کررہے ہیں۔ تقسیم ہند کے وقت اصولوں کو پامال کرتے ہوئے سکھ مہاراجہ نے بھارت کے ساتھ الحاق کا اعلان کر دیا , جس پر بھارت نے کشمیر میں اپنی فوجیں اتار دیں ۔مجاہدین نے بھارتی جارحیت کیخلاف مزاحمت کا آغاز کیا اور وہ پورے کشمیر پر قبضہ کرنے کے قریب تھے کہ نہرو اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور جنگ بندی کے بدلے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا ، اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں قرارداد بھی منظور ہوئی لیکن وہ دن اور آج کا دن کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت نہیں ملا۔
معروف کشمیری رہنما سید نصیب اللہ گردیزی نے کہا پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرضِ وجود میں آیا تھا اور آج اسی نظریے کی بنیاد پر مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارت کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ قائداعظم ؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا اور اس شہ رگ کو بھارت کے شکنجہ سے آزار کروانا ضروری ہے۔ وادیٔ کشمیر مذہبی‘ تاریخی اور جغرافیائی ہر لحاظ سے پاکستان کا حصہ ہے۔ اس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے‘ لہٰذا کشمیر کا پاکستان سے الحاق تکمیلِ پاکستان کےلئے ناگزیر ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بہت جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
سیکرٹری تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ محمد سیف اللہ چوہدری نے کہا بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے جذبۂ حریت کو دبانے کےلئے سات لاکھ مسلح فوجی وہاں تعینات کر رکھے ہیں , مگر وادیٔ کشمیر کی فضائوں میں ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ اور ’’پاکستان سے رشتہ کیا۔لاالٰہ الا اللہ‘‘ کے نعرے اور زیادہ تواتر سے بلند ہورہے ہیں۔کشمیری مسلمانوں کو بندوق کے زور پر زیادہ دیر تک غلام بنا کر نہیں رکھا جاسکے گا ۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International