Today ePaper
Rahbar e Kisan International

ایک دلفریب شام سنگر مسکان جاوید کے نام

Entertainment - جہانِ فَن , Snippets , / Monday, May 26th, 2025

 

rki.news

پنجاب میوزک گروپ (پی ایم جی) انٹرنیشنل کے زیر اہتمام گلوکاروں اور فنکاروں کو پروان چڑھانے کا سلسلہ یوں ہی رواں دواں ہے اور اب یہ ادارہ چیف آرگنائزر جناب نزاکت علی خان کی سربراہی میں تناوار درخت کی مانند ہے جو ہر دن کے ساتھ اپنا سایہ بڑھاتا چلا جا رہا ہے۔

اپنی شاندار روایت کے علمبردار پی ایم جی فیملی و دوست احباب کو اعلی معیار انٹرٹینمنٹ اور خصوصاً دو ہمسایہ ممالک یعنی ہندوستان اور پاکستان کی متفقہ جنگ بندی کو خوش آئند قرار دینے کے پیش نظر 23 مئی بروز جمعتہ المبارک کو المدینہ اسپورٹس اکیڈمی عجمان متحدہ عرب امارات میں عظیم الشان محفل موسیقی کی شام کا انعقاد کیا۔ یہ خوبصورت بزم خصوصی میڈم مسکان جاوید کی مدھر آواز کے ٹائٹل پہ رکھی گئی تھی، جنہوں نے اردو ہندی اور پنجابی زبان کے فلمی و لوک گیتوں سے حاظرین پہ رقت طاری کر دی۔

پاک و ہند کی سیز فائر کو سلیبریٹ کرنے کے لئے پاکستانی و بھارتی دونوں ممالک کی فیملیز اور با اثر دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ پی ایم جی انٹرنیشنل ہمیشہ اپنے پلیٹ فارم سے مشترکہ اتحاد اور بھائی چارہ کا پیغام دیتا رہا ہے، ہمارے تمام ممبران امن و محبت کے داعی ہیں لہذا ہماری مؤدبانہ گذارش پہ لوگوں نے جوک در جوک شرکت کی اور ہمیں بڑا شرف بخشا۔ المدینہ اسپورٹس اکیڈمی کے مالک چوہدری کاشف ذوالفقار نے متعمد خاص کا کردار بخوبی نبھایا اور حاظرین کو بہترین سہولیات میسر کی۔ طعام خاص کا بندوبست ہمارے وی آئی پی چیف گیسٹ اور شکور ریسٹورنٹ کے مالک محترم عامر اقبال صاحب کی زیر عنایت رہا جنہوں نے تمام مہمانوں کی تواضع خوب خندہ پیشانی سے ادا کی۔

اس پروگرام کی کامیابی کی پشت پہ ہمارے اسپانسرز میں CP COLOR، SOMEWHERE LLC، ملک شیراز احمد DUA، میڈم مظاہرہ عادل، میاں عندلیب حسین اور میاں لیاقت صاحب کی تگ و دو نے سہانی رات کا منظر نامہ انتہائی دلفریب کر دیا۔

اس پلیٹ فارم سے دیگر پرفارمرز اور سنگرز میں محمد جہانزیب اعظم، محمد زبیرہ بٹ، علی عمران، استاد ندیم ایاز، استاد شوکت جمال اور شفقت علی قادری پیش پیش رہے۔ پروگرام میں ہوسٹنگ کی ڈیوٹی پہ نزاکت صاحب خود معمور رہے کہ اینکر پرسن کا شو کو بر وقت اور ہموار طریقے سے چلانا خاصا معنی خیز کام ہے۔ محفل شام سے شروع ہو کر رات کے پچھلے پہر تک پھیلتی رہی اور ساتھ ہمارا بوفے ڈنر بھی جو پاکستانی روایتی کھانوں اور مشروبات کے سنگ جاری رہا۔

پروگرام کے اختتام پر پی ایم جی کے پلیٹ فارم سے دونوں ممالک کے شرکاء نے سیز فائر پر اپنی اپنی رائے دہی کا اظہار کیا لیکن امن و محبت کا پیغام مشترک رہا۔ جنگیں ملکوں، معیشتوں اور لوگوں کو پتھر کے دور میں لے جاتی ہیں لہذا پی ایم جی ہمیشہ امن و امان قائم رکھنے کا علمبردار رہا ہے اور پاک و ہند کے فنکاروں کو قریب لانے میں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

نمایاں کارکردگی پر تمام پرفارمرز کو شیلڈز، سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات سے نوازا گیا۔ نزاکت علی خان اور چوہدری کاشف ذوالفقار کا خصوصی شکریہ کے ایسے نازک جنگی دور میں بھی امن و آشا کا دامن تھامے ہوئے ہیں۔ یقننا تاریخ پی ایم جی کی خدمات کو سنہری حروف میں درج کرے گی۔

پاکستان ذندہ باد
پی ایم جی پائندہ باد


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International