تازہ ترین / Latest
  Wednesday, December 25th 2024
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

ایک شاندار تقریب۔۔۔

Events - تقریبات , Snippets , / Friday, May 24th, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
۔پیارے قارئین!معروف شاعر اور بہترین معلم ارشاد خان اتمان زئی کھلابٹ کی محبت راقم کو کالم کے لیے کچھ نہ کچھ احوال بھیجتے رہتے ہیں۔یہ ان کی محبت ہے۔اس حوالے سے ان کی طرف سے ایک ایسی تقریب کا احوال بھیجا جس میں شرکت نہ کر سکا لیکن محبتوں کے تقاضے ہیں کہ ان روشن ستاروں کے نام چند کلمات تو لکھ دوں جو قوم کے معمار ہیں۔میرے لیے تو ہر ہستی قابل احترام اور قابل قدر ہے۔ گزشتہ روز ال ایمپلائز کوارڈینیشن ای کونسل کے چیئرمین ملک محمد حفیظ نے آل ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل خانپور کے صدر حاجی ملک محمد فیاض کی محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ پر ان کے اعزاز میں ماسٹر فارم ہاؤس ہری پور میں ایک
عشائیہ دیا اس میں ایک محبت اور چاشنی اور دلوں میں پائی جانے والی الفت کی عکاسی ہوتی ہے۔تقریب میں آمد پر ملک حاجی فیاض اور ان کے ساتھ آنے والے انتہائی قابل احترام مہمانان گرامی چوہدری سفیر احمد ، ریاض احمد ، چوہدری حبیب الرحمان ، ڈاکٹر محمد ادریس ، وسیم حسرت ملک اور جنرل سیکرٹری ATA خانپور راجہ عبد القدیر , کی آمد پر مہمانوں کا شاندار استقبال منفرد روایت سے کیا گیا۔علاقہ بھر سے جن ہستیوں نے شرکت کی اس کی تفصیل بھی دلکشی کی مظہر ہے۔
ازرم خان جدون ، سابق رہمنا SOA محمد آصف خان ، سابق ہیڈ ماسٹر محمد اختر ، ایسے روشن اور درخشاں ستارے
آل ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ محمد زبیر، موجودہ جنرل سیکرٹری آل ایمپلائز نیاز محمد ،
آگیگا چئیرمن و پرنسپل بشارت خان ، آکسآ ( ss )کے جنرل سیکرٹری جاوید اختر ،آگیگا جنرل سیکرٹری ملک محمد امجد ، پرنسپل طارق خان تنولی، قاضی محمد ذکی صاحب اور آل ٹیچرز ایسوسی ضلع ہری پور کی جملہ کابینہ نے ایک لگن اور محبت سے عشائیہ تقریب کو رونق بخشی اور محبت سے اس روایت کو جلا بخشی۔الفت کے سمن زار زندہ رہتے ہیں ۔
بھرپور انداز میں حاجی ملک فیاض صاحب کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کی، صدر ATA ضلع ہری پور مفتی محمود قریشی جنرل سیکرٹری راجہ عمر شہزاد ، سینئر نائب صدر ممتاز خان ،نائب صدور شاہد خالد ، تیمور خان , ملک بلال ،،صدر ملک عادل فیاض، میڈیا کوآرڈینیٹر صدیق سواتی ، تحصیل صدر ملک محمد سرفراز ،نائب صدور رستم خان رانا رب نواز ، محمد ارسلان ،سابق اے,ڈی او اسٹیبلشمنٹ ملک عمر ، sst ویلفئیر کے صدر ممتاز خان ، جنرل سیکرٹری خورشید انور خان نامور شعرا جناب ارشاد اتمان زئی، جناب انوار الحق سید صاحب جاوید اختر امن ، مطیع الرحمان اطہر ہاشمی اور نعیم مراد ابادی نے شرکت کی۔اور اپنا منظوم کلام سنا کر دار وصول کی۔تقریب میں نقابت کے فرائض نامور شاعر ارشاد خان اتمان زئی نے اور صدارت کے فرائض آگیگا چیئرمین و پرنسپل بشارت خان صاحب نے انجام دیے ، فخر ملازمین و سرپرست اعلیٰ آل ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہریپور ازرم خان جدون نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور ملک فیاض کی رفاقت کو خراج تحسین پیش کیا ، تقریب کے مہمان خصوصی حاجی ملک محمد فیاض نے بھی تمام رفقاء کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں قاری محمد اقبال سرپرست اعلیٰ sst ویلفئیر ایسوسی ایشن ضلع ہریپور نے دعا کروائی۔کتنی خوبصورتی سے اور محبت بھرے انداز سے موصوف ملک محمد فیاض صاحب کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام اس بات کا غماز ہے کہ محبت ابھی زندہ ہے۔خدا کرے یہ محبتوں کے سلسلے جاری رہیں۔ویسے بھی اساتذہ کرام کا اپنا ایک مقام اور پہچان ہے۔اس طرز کی تقریبات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ سماج اور معاشرہ کبھی بھی منتشر نہیں ہوتا جس کے معلمین آپس میں محبتیں بانٹیں۔ارشاد خان اتمان زئی ایسے شاعر اور معلم ہیں جو انسانیت کا دل میں درد رکھتے ہیں۔ملک حفیظ صاحب اور ان کے قافلے میں شریک تمام ہستیاں قابل تعریف جنہوں نے ساری عمر قوم کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے وقف رکھی باعزت سبکدوش ہوۓ۔ملک فیاض صاحب بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں۔ان کے اعزاز میں اتنی شاندار عشائیہ تقریب ان کی شخصیت اور کردار کی دلیل ہے۔اللہ سب ہستیوں کو سلامت رکھے۔ شعراۓ کرام نے اپنے اپنے کلام سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International