Poetry - سُخن ریزے

بارش

· August 31, 2025

rki.news

بارش کی آواز سے لے کر
مٹی کی سُوندھی خوشبو تک
تم ہی تم محسوس ہوئے تھے
آنکھوں کے پَردوں پہ کیسے
وہ پَل جاناں جُھوم رہے تھے
جو پَل ہم نے ساتھ جئیے تھے

ُسباس گل
رحیم یار خان