احمد وکیل علیمی
دوردرشن کولکاتا
مجھ کو جینے کی وہ چاہ دیتا
اک مہینے کی تنخواہ دیتا
باپ کی خود تمنّا یہی تھی
میں اُسے اک نئی راہ دیتا
ربط کا مطلب
زندہ رہنا ہے گر ہم کو مرکے
عطر آگیں ذرا خوُ کو کرکے
پیش قرُبانیاں کرکے ہم بھی
ربط کو رکھیں مِل کر یوں ترکے
ظرافت، رفاقت کو بھی تولتی ہے
وسیع النظر ہی ظرافت کو سمجھے
اعزّہ کو بھی اور قرابت کو سمجھے
جگر رکھنے والا نبھاتا ہے رشتہ
جو اشرف ہے وہ ہی شرافت کو سمجھے
Leave a Reply