Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بدگمانی: ایک اخلاقی و سماجی برائی

Articles , Snippets , / Tuesday, November 4th, 2025

rki.news

محمدطاہرجمیل دوحہ قطر:

انسان کی زندگی کا دار و مدار اعتماد، خلوص اور حسنِ ظن پر قائم ہے۔ جب یہ خوبیاں دل سے رخصت ہو جائیں تو بدگمانی جنم لیتی ہے، جو نہ صرف تعلقات کو زہر آلود کر دیتی ہے بلکہ معاشرتی امن و محبت کو بھی ختم کر دیتی ہے۔ بدگمانی دراصل ایک ایسی بیماری ہے جو دلوں میں شک و شبہ کے کانٹے بو دیتی ہے۔
بدگمانی دراصل کسی شخص یا معاملے کے بارے میں بغیر تحقیق کے منفی گمان یا برا خیال رکھنا ہے۔ جب انسان کسی کے عمل یا بات کو بلا ثبوت منفی انداز میں دیکھنے لگے تو یہی بدگمانی کہلاتی ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتے ہیں :
“اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو، بے شک بعض گمان گناہ ہوتے ہیں۔”(سورۃ الحجرات: 12)۔ اسی طرح حدیث مبارکہ میں آیا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا:
“بدگمانی سے بچو، کیونکہ بدگمانی سب سے جھوٹی بات ہے۔” (صحیح بخاری و مسلم)
بدگمانی نہ صرف اخلاقی خرابی ہے بلکہ دینی اعتبار سے بھی سخت منع کی گئی ہے۔
بدگمانی کیوجہ سے آپس میں اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔
شوہر اور بیوی، دوستوں اور عزیزوں کے تعلقات میں بدگمانی تفرقہ ڈال دیتی ہے۔
جب لوگ ایک دوسرے کے بارے میں غلط قیاس آرائیاں کرنے لگیں تو معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے اور امن و سکون غارت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ
بدگمانی دل کو کدورت، حسد اور نفرت سے بھر دیتی ہے جو دین ایمان کے روح کے منافی ہیں ۔
زندگی میں کوشش کریں کہ دوسروں کے بارے میں ہمیشہ اچھا گمان رکھیں،کسی بات یا خبر کی تصدیق کے بغیر فیصلہ نہ کریں۔ہمیشہ عفو و درگزر اور حسنِ ظن کو اپنائیں ، اپنے دل کو ذکرِ الٰہی سے پاکیزہ بنائیں۔
اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کریں اور ہر شخص کو شک کا نہیں بلکہ بھروسے کا حق دیں۔
بدگمانی بظاہر ایک چھوٹی سوچ ہے جو بعض اوقات کسی بڑے فتنے کا سبب بن سکتی ہے۔ اگر ہر شخص حسنِ ظن کو اپنا شعار بنائے تو معاشرہ محبت، امن اور اعتماد کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ بدگمانی سے دُور رہیں اور دوسروں کے بارے میں وہی گمان رکھیں جو ہم اپنے لیے چاہتے ہیں۔ جو شخص جس طرح کا گمان رکھتا ہے اس کے ساتھ اسی طرح کا معاملہ ہوتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International