Today ePaper
Rahbar e Kisan International

برئی پاڑہ ایجوکیشنل سوسائٹی میں الوداعی تقریب اور تقسیمِ انعامات

Events - تقریبات , Snippets , / Sunday, February 2nd, 2025

(سہیل نور)

مورخہ 31/جنوری 2025 بروز جمعہ بعد مغرب برئی پاڑہ ایجوکیشنل سوسائٹی (بہ اشتراک مغربی بنگال اردو اکاڈمی) میں دہم اور بارہویں جماعت کے لئے “امتحان میں کامیابی کیسے حاصل کریں؟”، الوادی تقریب اور حوصلہ افزائی کے لئے تقسیمِ انعامات کا اہتمام کیا گیا- جس کی صدارت جاوید انصاری نے فرمائی اور نظامت کے فرائض سوسائٹی کے سکریٹری سہیل نور نے بحسن وخوبی انجام دیئے- مہمان خصوصی کی حیثیت سے جہانگیر عالم (کولکاتہ ٹیچر) نے شرکت کی- اساتذہ میں نسیم اشک، مجاہد نور، جاوید انصاری، محمد خالد، محمد مشتاق، محمد افضل حسین، سعید خان، عادل نور، محمد کاشف، نفیسہ پروین، شاداب اشرف اور محراب نور شریک تھے- سوسائٹی کے سپروائزر محمد مشتاق نے تمام طلباء وطالبات اور اساتذہ کا استقبال کیا- پروگرام کا آغاز غلام حسین کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا- اس کے بعد محمد افضل حسین نے کہا کہ اگر طالب علم جہدوجہد، عزم اور لگن سے پڑھائی کرے تو کامیابی ضرور قدم چومے گی- سائنس کے استاد محمد خالد نے طلباء کو امتحان میں کامیاب ہونے کے لئے انتھک محنت کرنے کی تلقین کی اور ایک گیت پیش کیا جسے سامعین نے خوب پسند کیا- جاوید انصاری نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر پرمغز تقریر پیش کی جسے طالب علموں نے بغور سنا- سعید خان نے کہا کہ طلباء کو امتحان کے دوران سوالنامہ میں دیئے گئےگروپوں کو بغور پڑھنا چاہئیے- غلام حسین نے طالب علموں کو MCQ پر زیادہ فوکس رکھنے کے لئے مشورہ دیا- اس کے بعد عادل نور (اردو ٹیچر) نے طلباء وطالبات کے حوصلے بڑھانے کے لئے راحت اندوری صاحب کا ایک شعر سنایا ۔۔۔۔۔۔۔٥
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گا
ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
محمد کاشف نے طالب علموں کو امتحانات میں “one hour method” اپنانے کا مفید مشورہ دیا- اس کے بعد محراب نور (انگلش ٹیچر) نے طلباء وطالبات کو شاہین سے تشبیہہ دی کہ شاہین ہمیشہ پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کرتے ہیں یعنی عظیم انسان بننے کے لئے آسائش و آرام کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ محدود سہولتوں کے باوجود اعلیٰ معیار تعلیم کے ذریعہ عظیم معمار قوم تیار کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے- شاداب اشرف نے کہا کہ صرف تعلیم سے ہی انسان کامیابی کی منزل طے کرسکتا ہے- محمد مشتاق نے مدھیامک اور ہائر سکینڈری امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- درجہ دہم کے طالب علم شایان احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ کوچنگ کے تمام اساتذہ لگن، محنت، جوش اور جذبے کے ساتھ پڑھاتے ہیں جس کا نتیجہ اس کوچنگ کا رزلٹ شاندار ہوتا ہے- اس کے بعد مجاہد نور نے کہا کہ امتحانات میں اچھے نمبر لانے کے لئے اچھی طرح سے تیاری کی جاۓ اور اپنی تشویش اور دباؤ کو کارکردگی اور دماغی سکون پر اثرانداز نہ ہونے دیا جاۓ- امتحان کے دوران پرچے کو عمدہ طریقہ سے پیش کریں- بہترین کامیابی حاصل کرنے کے لئے کام کا نظام الاوقات تیار کرلیں- تمام طالب علموں سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو فری تعلیم کے ذریعہ عزت افزا زندگی عطا کی جاۓ- اس کے بعد مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحانات میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات کو اساتذہ کے ہاتھوں تحائف سے نوازا گیا- آخر میں کوچنگ کے اسسٹنٹ سکریٹری مجاہد نور نے تمامی اساتذہ اور طلباء وطالبات کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کا اختتام پذیر ہوا- اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ارباز مختار، نازیہ خاتون، محمد ساجد، انشا اشرف، شعیب مختار اور سیف احمد نے کافی محنت کی اور اس پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا-


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International