Today ePaper
Rahbar e Kisan International

برئی پاڑہ ایجوکیشنل سوسائٹی میں عید ملن اور کلچرل پروگرام

Events - تقریبات , Snippets , / Tuesday, April 15th, 2025

rki.news

(سہیل نور ) : مورخہ 12/اپریل 2025 بروز سنیچر بعد مغرب برئی پاڑہ ایجوکیشنل سوسائٹی فری کوچنگ سنٹر (بہ اشتراک مغربی بنگال اردو اکاڈمی) کے زیر اہتمام ایک پر وقار عید ملن اور کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد سعود صاحب (سابق فٹبالر) نے کی اور نظامت کے فرائض سوسائٹی کے سکریٹری سہیل نور نے بحسن وخوبی انجام دیئے- مہمان خصوصی کی حیثیت خورشید منصوری (معروف سماجی ورکر) نے شرکت کی- مہمان اعزازی میں بالترتیب سوز اختر (سنجیدہ شاعر و ادیب) اور جہانگیر عالم (کولکاتہ ٹیچر) صاحبان نے اسٹیج کی زینت میں اضافہ کیا- سوسائٹی کے صدر دانش سعود اور کوچنگ کے سپروائزر محمد مشتاق نے تمام مہمانوں اور طلباء وطالبات کا پرتپاک استقبال کیا- پروگرام کا آغاز غلام حسین کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا- اس کے بعد انہوں نے خوش الحافی انداز میں نعت پاک پڑھ کر محفل میں ایک روحانی سماں باندھ دیا- کوچنگ کے استاد محمد خالد نے اپنی مترنم آواز میں بہترین گیت کے ساتھ ایک غزل پیش کی اور حاضرین کے کانوں میں رس گھول دیا- اس کے بعد مہمان اعزازی سوز اختر صاحب نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر پرمغز تقریر کی جسے سامعین نے بغور سنا اور خوب پسند کیا- سپروائزر محمد مشتاق نے محفل کی رونق بڑھاتے ہوئے ایک شاندار غزل پیش کرکے خوب داد وصول کی- اس کے بعد معروف شاعر و ادیب اور چار کتابوں کے مصنف نسیم اشک نے کہا کہ کوچنگ کے تمام اساتذہ لگن، محنت، جوش اور جذبے کے ساتھ پڑھاتے ہیں جس کا نتیجہ اس کوچنگ کا رزلٹ شاندار ہوتا ہے- درجہ دہم کے طالب علم شایان احمد نے قومی یک جہتی پر زبردست تقریر کرکے محفل کو زعفران زار بنا دیا- اس کے بعد سوسائٹی کے اسسٹنٹ سکریٹری مجاہد نور نے کہا کہ موجودہ حالت میں عید ملن جیسے پروگرام پہلے سے زیادہ ضروری ہوگئے ہیں- تہوار لوگوں کو جوڑنے کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں- اس تقریب کا بنیادی مقصد سماج کی تعمیر کے لئے امن و انصاف کے پیغام کو عام کرنا ہے- انہوں نے پروگرام میں موجود تمام مہمانوں، طلباء وطالبات اور ممبران کا شکریہ ادا کیا- اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں افضل حسین، عادل نور، نوشاد عالم، محراب نور، عرفات سعود، شعیب مختار، وسیم وکیل، سیف احمد اور محمد ساجد پیش پیش رہے-


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International