تازہ ترین / Latest
  Thursday, January 2nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

برطانوی دور (گیارہواں حصہ)

Pakistan - پاکستان , Snippets , / Sunday, August 11th, 2024

گو مغل سلطنت کا سورج غروب ہو چکا تھا اور ساری دنیا میں مسلمان شکست و ریخت میں تھے مگر ۔ ۔ ۔ امت مسلمہ سے خدا نے کبھی بھی امید نہیں چھینی ۔ ۔ ۔ کوئی نہ کوئی تحریک ضرور اٹھتی رہی جسنے اس تشخص کو زندہ رکھا جو ایک اور نشاہ ثانیہ کی وجہ بنا ۔ ۔ ۔ جہاں انگریزیوں نے ہندوستان کو نقصان پہنچایا ، وہیں نئی جدت بھی دی ۔۔ ۔ اٹھارویں صدی کے وسط میں ہندوستان میں ریل گاڑی کا آغاز ہوا ، ٹیلی گراف کی لائنیں بچھائیں گئیں اور تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوا ۔۔ ۔ ۔ افسوس اس وقت کے مسلمانوں نے اسے کافروں کی چیزیں سمجھا اور ہندؤں نے انہیں اپنایا اور انگریزوں سے زیادہ قریب ہو گئے ۔ ۔ ۔ ہندؤں نے نئی تعلیمات کو قبول کیا اور مسلمان صرف مذہبی تعلیمات تک محدود ہو کر رہ گئے ۔ ۔ ۔
١٨٨٥ میں انگریزوں کے ایک گروہ نے انڈین نیشنل کانگریس قائیم کی جسکا بنیادی مقصد ہندوستانیوں کو حقوق دلانا تھا اور اسکی باگھ دوڑ بال گندھار تلک نے سنبھالی اور پہلی بار کسی پلیٹ فارم سے انگریزوں کے قبضے کے خلاف آواز بلند کی گئی ۔۔ ۔۔ کانگریس کے پہلے صدر چندر بینر جی تھے ۔ ۔
دوسری طرف سر سید احمد خان نے مسلمانوں میں تعلیم کی روح پھونکی اور اسی تعلیم کی وجہ سے مسلمانوں نے ١٩٠٦ میں مسلم لیگ قائم کی ۔ ۔ ۔
١٨٥٧ کی جنگ آزاد تک ایک چیز مشترک ہو چکی تھی اور وہ تھی زبان ۔ ۔ ۔ جسے اردو کہا جاتا ہے ، مگر جب مسلمانوں کی سلطنت ختم ہوئی تو اردو ہندی تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔ ۔ ۔ اردو کیونکہ عربی رسم الخط میں لکھی جاتی تھی اسے مسلمانوں کی زبان کہا گیا اور ہندی کو گورمکھی میں لکھ کر ہندؤں کی زبان ٹہرایا گیا ۔ ۔ ۔ گرچہ بولنے میں دونوں ایک ہی تھیں ۔ ۔ ۔
(جاری ہے )


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International