rki.news
سکاٹ لینڈ (نمائندہ خصوصی) گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ میں ادبی تنظیم بزمِ شعرونغمہ کے زیرِ اہتمام ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکاٹ لینڈ کے معروف ادیب و شاعر مبشر شہزاد کی دو کتابوں کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی کی گئی۔بزمِ شعرو نغمہ کی روحِ رواں راحت زاہد نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔رونمائی کے لیئے مصنف کی دو کتابیں” صدائے مبشر (شعری مجموعہ) اور سیر وسیاحت کے موضوع پر کتاب “انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے سیاحتی مقامات”پیش کی گئیں تقریب میں مقررین نے مبشر شہزاد کی کتابوں نے تبصرہ پیش کیا۔ تقریب میں دوحہ قطر سے تشریف لائی شاعرہ ثمرین ندیم ثمر بھی موجود تھیں انہوں بھی نے کتابوں پر اظہارِ خیال پیش کیا۔بعد ازاں کتاب کے مصنف مبشر شہزاد نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اپنی کتابیں بطور تحفہ پیش کیں۔۔
                                     
                                    
Leave a Reply