Today ePaper
Rahbar e Kisan International

بزمِ مصنفین ہزارہ کی شاندار روایت۔۔

Uncategorized , / Sunday, May 4th, 2025

rki.news
تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور
بقول شاعر:-
جہاں تیرا نقشِ قدم دیکھتے ہیں
خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
عظیم ناشاد اعوان انسانیت کے قدر دان اور ادب و سخن سے محبت کرنے والے اور شجر سایہ دار (صدر بزم مصنفین ہزارہ)کسی تعارف کے محتاج بیاں نہیں بلکہ ان کے قلمی کارواں اور ادب و سخن کی خدمت کا مقدس فرض ادا کرنے والوں میں قیمتی ہستیاں بجا طور پر مبارک باد کی مستحق ہیں جن کی محبت ایک روشن مثال ہے۔حرمت قلم سے اور آداب محبت سے ایسے پھول تقسیم کرتے ہیں جن کی مہک سے دلوں میں الفت کی باد نسیم چلتی ہے۔خدا کرے یہ گلشن بزم مصنفین ہزارہ کا شجر سایہ دار ہرا بھرا رہے اور قلم و کتاب سے محبت کا جذبہ زندہ رہے۔اس سال بھی قلم و قرطاس سے محبت کرنے ولوں نے قلمی خدمات سرانجام دیں اور بزم مصنفین ہزارہ کے پلیٹ فارم سے قیمتی متاع قلم کتب کی صورت میں شائع کرتے ایک بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے۔عظیم ناشاد اعوان صدر بزم مصنفین ہزارہ کا تاریخ ساز کارنامہ ہے۔ان کے
مطابق تقریبا دو درجن کتب شائع ہو چکی ہیں۔بزم مصنفین ہزارہ اور ادارہ تحقیق الاعوان پاکستان کے تعاون سے ایسے تمام لکھاریوں کو جولاٸ 2025 میں حضرت بابا سجاول قادری۔۔۔۔ ایوارڈ اور اسناد سے نوازا جاۓ گا۔جنہوں نے اپنی کتب ۔بزم مصنفین ہزارہ۔۔ کے زیر اہتمام یااشتراک سےشائع کی ہیں۔ ان شاء اللہ یہ ایوارڈ مستقل ہر سال دیا جاۓ گا ۔ 1. مولانا محمد اعظم قادری 2. ریاض ملک 3. کالس محبوب ایڈوکیٹ 4۔عاصم نواز خان طاہر خیلی 5. سید محمد ظفر علی شاہ 6. مفتی عنایت الرحمن ہزاروی 7. حافظ سجاد قاسمی صاحب 8. محمدکریم علوی قادری 9. محسنہ طیب پیرزادہ صاحبہ 10. فخرالزمان سرحدی 11- حافظ عثمان خان جدون 12- محمد امین یوسفزئی 13-عظیم ناشاد اعوان شامل ہیں۔یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ بزم مصنفین ہزارہ کے جملہ عہدیداران و ممبران کے دلوں میں ایک جذبہ موجود ہے۔جو اہل قلم کی پذیراٸی اور حوصلہ افزاٸی میں پیش پیش رہتے ہیں۔اہل قلم ہزارہ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں جن کی قلمی خدمات سے سرزمین ہزارہ کے وقار اور عزت و آبرو میں اضافہ ہوتا ہے۔یہ قیمتی لوگ تو انسانیت کی خدمت اور احترام کے علمبردار ہیں۔عظیم ناشاد اعوان کی ادیبوں اور شعراء سے محبت کوٸی مخفی بات نہیں۔خدا کرے بزم مصنفین ہزارہ کا چمن شاداب رہے اور ادب کی دولت تقسیم ہوتی رہے۔تاہم اس میدان میں بہت بڑی محنت درکار ہوتی ہے۔کتاب لکھنا قومی دولت میں اضافہ ہے۔اس شاندار روایت کے فروغ سے امید کی کونپل کو نمو پانے کا موقع ملے گا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International