rki.news
نامور شاعر اور ادیب جناب ڈاکٹر جواز جعفری نے صدارت کی
مرحوم جاوید قاسم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
مرحوم جاوید قاسم کے برادران عابد حسین اور آصف حسین کے ساتھ مرحوم جاوید قاسم کے فرزند حسن جاوید کی خصوصی شرکت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رپورٹ: شوکت علی ناز
بزمِ چغتائی کا ماہانہ مشاعرہ بابت ماہ نومبر ، بیادِ جاوید قاسم (مرحوم )دو نومبر کی صبح ، لاہور گیریژن گرامر سکول رضوان بلاک، اعوان ٹاؤن، لاہور میں منعقد ہوا جس کی صدارت دورِ حاضر کے نامور شاعر اور ادیب جناب ڈاکٹر جواز جعفری نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر یوسف شاہد ، جناب طارق اسد ، جناب لطیف ساجد اور جناب راؤ ندیم احسان شامل تھے ۔ مرحوم جاوید قاسم کے برادران عابد حسین ، آصف حسین اور فرزند حسن جاوید نے اس محفل میں خصوصی شرکت کی۔ اس ماہ مشاعرہ کی نظامت ہماری درخواست پر جناب طاہر محمود ہاشمی نے کمال عمدگی سے کی ۔ دیگر شعرائے کرام میں طاہر محمود ہاشمی ، وسیم عباس ، فراست رضوی ، فرہاد ترابی ، سائرہ حمید تشنہ ، قاسم مقصود ، مبشر حسین فیضی ، رانا اسد، انیل ارشاد خان ، طارق شہاب ، رئیس مبین ، اعجاز قریشی ، حسنین اختر ، علی قسور خلیق ، آفتاب جاوید ، کامران ناشط ، پروفیسر فرخ محمود ، احتشام حسن ، توقیر احمد شریفی اور ممتاز راشد لاہوری شامل تھے ۔ مریدِ جوش جناب عمران کھرل صاحب نے مشاعرہ میں خصوصی شرکت کی اور کلامِ جوش محبت و عقیدت سے پیش کیا ۔ سب سے پہلے تلاوتِ قرآنِ حکیم اور نعت کے بعد مرحوم جاوید قاسم کے بھائی عابد حسین نے اظہارِ خیال کیا اور مرحوم کے بارے میں بہت عمدہ گفتگو کی اس کے بعد مشاعرہ کا دور چلا سبھی شعرائے کرام نے جاوید قاسم مرحوم کے حوالے سے گفتگو کی اور اشعار پیش کئے سبھی نے ہمارے عہد کے اس باکمال شاعر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ۔ خوب محفل جمی اور لاجواب اشعار پیش کئے گئے ۔ صدرِ مجلس ڈاکٹر جواز جعفری نے صدارتی خطبہ پیش کیا اور جاوید قاسم کے حوالے سے عمدہ گفتگو کی اور اپنے اشعار سے خوب رنگ نمایاں ۔ محفل کے اختتام پر مرحوم جاوید قاسم اور دنیائے ادب کے دیگر مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور مہمانوں کے لئے پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ بزمِ چغتائی کا یہ چراغ آپ سب احباب کے دم سے روشن ہے دوستانِ طارق چغتائی آپ سب کی آمد کے لئے شکر گزار ہیں۔
Leave a Reply