تازہ ترین / Latest
  Monday, October 21st 2024
Today News Paper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بزم مصنفین ہزارہ کے زیراہتمام تقریب

Articles , Snippets , / Monday, October 21st, 2024

تحریر۔فخرالزمان سرحدی ہری پور۔ پیارے قارئین ! بزم مصنفین ہزارہ کے زیر اہتمام کتب کی تقریب رہنمائی و پذیرائی کی شاندار تقریب میں سرزمین ہزارہ کی دھرتی سے ادبی درخشاں ستاروں نے شرکت کی۔صداۓ دلبراں کے مالک ڈاکٹر قمر زمان نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیے۔حسن اخلاق کی تصویر ملک جمشید اعوان٬ ظہیر احمد نے تقریب کے انتظام و انصرام میں اہم کردار ادا کیا۔بالخصوص تعلیمی ادارہ لندن انٹرنیشنل پبلک سکول جھنگی ایبٹ آباد محمد اخلاص نے سرپرستی کی۔زندگی کے موسم میں اچھی تقریبات بہار کے شگوفے ثابت ہوتی ہیں۔ادبی بگینوں کی تخلیقات اور رشحات قلم کی تقریبات کے انعقاد سے پذیراٸی ہوتی ہے۔یہ لکھاری لوگ ہی تو تعمیری کردارادا کرتے ہیں۔ادب و سخن ہو کہ سماجیات و تعلیم یہی ادبی نگینے نوک قلم سے ہیرے تراشتے ہیں۔اردو زبان میں تحریریں حلاوت کا پیام دیتی ہیں۔ بقول شاعر :.
ہے یوں ہماری روح میں اردو بسی ہوٸی
پھولوں میں جیسے ہوتی ہے خوشبو بسی ہوٸی
علاقاٸی زبانوں میں بھی تخلیق سے تحریروں کی رعناٸی پیدا کرتے انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔ تقریب کتب کی رہنمائی و پذیرائی کےمہمان خصوصی ڈاکٹر عطاءالرحمٰن سابق ممبر قومی اسمبلی تھے۔ڈاکٹر عادل سعید قریشی اور دیگر نے مفتی عنایت الرحمٰن کی تین کتب پر مقالے پیش کیے۔مفتی عنایت الرحمان ہزاروی کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مفتی عنایت ہزارہ اور ہمارے قبیلے کا فخر ہیں۔ صدارت کے فرائض مولانا محمد اعظم قادری نے سرانجام دیے۔ مفتی عنایت الرحمٰن کی کتب پر ڈاکٹر عادل سعید قریشی،اعجاز احمد،محمد کریم علوی قادری اور ممتاز حیدر نے مقالاجات پیش کیے۔مفتی عنایت الرحمن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔سیدظفر شاہ ترمذی اور عبدالرحیم بھٹی اور مقالاجات پیش کرنے والوں کی ادبی خدمات کو سراہا گیا۔کشمیر۔مانسہرہ۔ایبٹ آباد،اٹک،مردان بالاکوٹ اور ہری پور سے سرکردہ ادبی شخصیات نے محفل کو رونق بخشی۔کرنل ریٹائرڈ عبد الوحید خان ،ملک ناصر داٶد۔کریم علوی قادری۔عدالوحید بسمل۔ڈاکٹر عادل سعید قریشی۔شاکر عنقا۔نوید الرحمن ساغر۔سعید الرحمن۔سراج احمد تنولی۔سید رحمن شاہ۔صادق امین۔جمشید خان۔عبدالرحیم بھٹی۔مولانامحمد اعظم قادری۔ راقم فخرالزمان سرحدی۔سیدظفر شاہ ترمذی۔حافظ لقمان عزیز ہزاروی،ڈاکٹر منصف سحاب خان، حافظ عثمان ،مولانا سجاد ہزاروی ،مولانا احسان حیدر،منظور سرحدی ،عبید الرحمان سلیمانی،محمد زبیر ،اور عظیم ناشاد نے شرکت کی۔میڈیا نمائندگان سردار عارف اور دیگر ادبی ہستیوں نے شرکت کرتے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔صدر بزم مصنفین ہزارہ ملک عظیم ناشاد نے تفصیل سے تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مفتی عنایت الرحمان جنرل سیکریٹری بزم مصنفین بھی ہیں انہوں نے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اختتام پر شیلڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔اس طرح یہ خوب صورت تقریب اختتام پذیر ہوئی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2024
Rahbar International