تازہ ترین / Latest
  Wednesday, January 22nd 2025
Today ePaper
Rahbar e Kisan International
Abdul Rasheed Qureshi - Founder of Daily Rahbar Kisan Internation Lahore

بس ضمیر کوسلا دیتے ہیں

Articles , Snippets , / Friday, April 5th, 2024

دودھ والے نے دودھ کی مقدار سے بھی زیادہ پانی ڈالا اور خراماں خراماں اپنی گاڑی پہ شہریوں کو مہنگے داموں دودھ فروخت کرتا رہا بڑی حیرت کا مقام اور دکھ کی بات تھی کہ اسے اپنے اس مکروہ فعل پہ ذرا بھی ندامت یا پریشانی نہ تھی نہ اسے اپنی بریسٹ کینسر کے مشکل ترین علاج کے مراحل سے گزرتی اپنی ماں کی سسکیاں سنای دیں نہ ہی بستر مرگ پہ کءی سالوں سے لیٹا ہوا فالج زدہ باپ دکھائی دیا اس کے کانوں میں تو صرف اپنے آباو اجداد کے یہ الفاظ ہی ہمہ وقت گونجتے رہتے تھے کہ بھینس کا دودھ اگر خالص بیچ دیا جاے تو پوری نہیں پڑتی. حالانکہ در حقیقت ایسا کچھ نہ تھا اللہ پاک رزق حلال کمانے کی نیت کرنے والوں کے لیے نہ صرف رزق کے دروازے کھول دیتا ہے بلکہ ان کی روح کو اتنا زیادہ سکون بخشتا ہے کہ وہ سکون کی نیند سوتے ہیں نہ انھیں کوی ڈر ہوتا ہے اور نہ کوی خوف اور نہ ہی ان کی روح کسی طرح کے بوجھ تلے دبی ہوتی ہے وہ اپنی موج کی روانی میں ایک مطمئن اور پر سکون روح ہوتے ہیں. مگر یہ شیر فروش رب جانے کس مٹی سے بنے ہوتے ہیں کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے پہ نہ ہی انھیں تکلیف ہوتی ہے اور نہ ہی ان کا ضمیر انھیں کچوکے لگاتا ہے مگر ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟
اللہ پاک نے ہر انسان کو مکمل بنایا ہے جسمانی اور روحانی لحاظ سے تو پھر ضمیر تو شیر فروش کا بھی ہو گا شاید دنیا داری کے دھندوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے اس نے اپنے ضمیر کو وقتی طور پہ سلا رکھا ہو.؟
ایک بہت بڑے گورنمنٹ ہسپتال کے کارڈیالوجی یونٹ کے لیے پروفیسرز کی آسامی کے لیے انٹر ویوز چل رہے تھے نشستیں حدود اور امیدوار بہت زیادہ تھے. سلیکشن ٹیم کے انچارج کے چھکے چھوٹے ہوے تھے اسے اوپر سے ہدایات مل چکی تھیں کہ یہ دکھاوے کی ایک بساط ہے ورنہ امیدوار تو بنا انٹرویو کے ہی سیلیکٹ ہو چکے تھے سلیکشن انچارج نمازی پرہیز گار قسم کا انسان تھا ساری عمر سرکاری نوکری بھی اس نے بڑی دیکھ بھال کے کی تھی اتنی بڑی پوسٹ پہ ہونے کے باوجود بھی اس نے رشوت لینے اور دینے دونوں ہی سے پرہیز کیا تھا مگر واے ری قسمت آخری عمر میں وہ اپنی نوکری بچانے کے لیے اتنا بے بس تھا کہ نالائق سفارشی پروفیسرز کو جایز حق داروں پہ فوقیت دیتے ہوے میرٹ کا سر عام قتل کر چکا تھا دو بوڑھے ماں باپ اور ایک عدد بیوی اور چار بچوں کی بھاری ذمہ داری نے گونگا بہرہ اور اندھا کر دیا تھا اس نے اپنے اشکوں کی لڑی کو اپنی انگلیوں کی پوروں سے صاف کیا اور اپنے بار بار جاگنے والے ضمیر کا گلا ہی گھونٹ دیا.
چکن بنانے والے نے جس قیمت پہ گاہک کو چکن دیا پھر مرغی کے پنجے، انتڑیاں، چھیچھڑے وآپس لے کر دوبارہ بیج دیے تو کوی اس چکن بیجنے والے کا بھی تو ضمیر ہو گا جو وہ اہنی مجبوریوں سے دامن چھڑانے کے لیے وقتی طور پہ سلا لیتا ہو گا.
ان تمام ڈاکٹرز کا بھی کوئی نہ کوی ضمیر تو ہوتا ہی ہو گا جو وہ جان بوجھ کر مریضوں کی زندگی سے چند روپوں کی خاطر کھیل جاتے ہیں شاید وہ بھی وقتی طور پہ اپنے ضمیر کو سلا لیتے ہوں گے کہ کسی نہ کسی طرح پاپی پیٹ کی آگ کو تو بجھانا ہے ناں.
اور مہنگے مہنگے پرائیویٹ سکولز میں ڈالرز کی شکل میں فیسیں دینے والے ٹیچرز جب اکیڈیمیز میں ٹیوشن اور پاسٹ پیپر سیشن کی مد میں لاکھوں روپے بٹورتے ہوں گے تو ان کا ضمیر بھی دوہاییاں تو بہت دیتا ہو گا مگر کارزار حیات کو روانی کو جاری و ساری رکھنے کے لیے وہ بھی اپنے ضمیر کو وقتی طور پہ سلا لیتے ہوں گےناں؟
منافع خوری، ملاوٹ، چور بازاری، بے ایمانی، جھوٹ،چوری،غلط بیانی ہر برای ہی ہمارے ضمیر کو جگانے کے لیے کافی ہوتی ہے مگر ہم اتنے ڈھیٹ ہیں کہ ہم اپنے ضمیر کو زندہ رکھنے کی کوی کوشش ہی نہیں کرتے. ہم اپنے حال میں مست رہنےوالے لوگ ہیں.
اور اس دفعہ تو الیکشنز کے نتائج دیکھ کے حکومت کو بنتے دیکھ کے یہ سو فیصد یقین ہو گیا کہ جہاں ہم رہتے ہیں وہاں حکمران جماعت کے پاس دل اور دماغ تو شاید ہو یا نہ ہو ضمیر بالکل مردہ ہے.
ضمیر
کوی اس کا
ضمیر بھی ہو گا.
چھین. لے گا
جو اس سے چین کی نیند
جو اسے بے وجہ ستاے گا
جو اسے اس طرح رلاے گا
کہ
وہ دنیا کو بھول جاے گا
اور اس مولوی کا بھی کوئی ضمیر تو ہو گا ناں جو اپنے بچوں کو قرآن پڑھانے کی آڑ میں ان سے زیادتی کرتا ریتا ہے اور اپنا راز افشا ہونے کے ڈر سے بچے کی جان ہی لے لیتا ہے.
اس دعا کے ساتھ اجازت کہ اللہ پاک ہمارے اور آپ کے سوے ہوے ضمیر کو ہمیشہ کے لیے جگا دے
آمین ثم آمین
ڈاکٹر پونم نورین گوندل لاہور
drpunnamnaureen@gmail.com


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

روزنامہ رہبر کسان

At 'Your World in Words,' we share stories from all over the world to make friends, spread good news, and help everyone understand each other better.

Active Visitors

Flag Counter

© 2025
Rahbar International